BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2004, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مائی ڈوُم‘ وائرس کی یلغار
کمپیوٹر وائرس وبا کی طرح پھیلتے ہیں

کمپیوٹر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک نیا وائرس پرنسل کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ یہ وائرس ای میل کے ذریعہ لوگوں کے ذاتی کمپیوٹروں میں پہنچ کر تباہی مچاتا ہے۔

’مائی ڈوُم‘ اور ’نوارگ‘ نامی یہ وائرس کمپیوٹر میں پہنچنے کے بعد اس میں موجود دوسرے افراد کے ای میل ڈاک تک پہنچنے کے بعد خود کو ان پتوں تک بھیجتا ہے اور اس طرح دنیا بھر کے کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ وائرس چوری چھپے دوسرے کے کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کرنے والے افراد کے لئے بھی چور دروازہ فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس وائرس کی حامل ایمیل کے سبجیکٹ میں’test‘ یا ’status‘ کے الفاظ درج ہوتے ہیں۔

یہ وائرس صرف ان کمپیوٹرز کو متاثر کرتا ہے جو ونڈوز سسٹم استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے بچنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہ کہ ای میل کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔

یہ وائرس اس لحاظ سے زیادہ خطرناک ہے کہ اگر ایک بار یہ کمپیوٹر کے اندر بیٹھ جائے تو یہ پاس ورڈز کا ریکارڈ رکھنے لگتا ہے اور اس طرح ہیکرز ان ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہیں۔ مثلاً بینک اکاؤنٹ وغیرہ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد