خواتین میں دل کی بیماری کا سبب بننے والا جین دریافت

،تصویر کا ذریعہSOUTHERN ILLINOIS UNIVERSITYSCIENCE PHOTO LIBRARY
ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جس سے خواتین کو دل کی بیماریوں سے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس تحقیق میں شامل جن خواتین میں بی سی اے آر 1 نامی جین تھا ان میں دیگر خواتین کے مقابلے میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا خطرہ زیادہ تھا۔
اس کے برعکس میں وہ مرد جن میں یہ جین موجود ہوتا ہے انھیں دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق نہیں تھا۔
سائنسدانوں کے مطابق حالیہ تحقیق سے اس رائے کو زیادہ تقویت ملتی ہے کہ خواتین اور مردوں میں دل کی بیماری کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔
جریدے Cardiovascular Genetics یعنی کارڈیوویسلز جنیٹکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے یورپ میں کی تقریباً چار ہزار خواتین اور مردوں پر کی جانے والی پانچ تحقیقات کی معلومات حاصل کیں۔
سائنسدانوں نے ان کی جینز، شریانوں کی صحت اور موٹائی کا موازانہ کرنے کے بعد انھوں نے ایک جین کو الگ کیا جس کے نتیجے میں خواتین میں دل کا دورہ پڑنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحقیق کی سربراہ فریہ بورڈمین پریٹی کا کہنا ہے کہ:’ہم ایک عرصے سے جانتے تھے کہ خواتین اور مردوں میں دل کی بیماریوں کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔‘
’اس جین نے صرف خواتین کو متاثر کیا، اگرچہ ہمیں توقع ہے کہ اس کے علاوہ بھی دیگر عوامل اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہوں گے۔‘







