الیکٹرانک آلات کے استعمال میں نرمی

برٹش ایئرویز یوروپ کی ایسا کرنے والی پہلی ایئر لائن ہے
،تصویر کا کیپشنبرٹش ایئرویز یوروپ کی ایسا کرنے والی پہلی ایئر لائن ہے

برٹش ائیر ویز یورپ کی پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے دوران پرواز الیکٹرانک ساز و سامان کے استعمال کے سلسلے میں قواعد و ضوابط آسان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت مسافروں کو طیارے کے اڑنے کے بعد اور اترنے کے فوراً بعد موبائل فون اور دوسرے الیکٹرانک آلات کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس سے پہلے اڑنے کے بعد جب تک جہاز رک نہ جائے تب تک فون استعمال کرنے پر پابندی عائد تھی۔

برٹش ائیر ویز نے یکم جولائی سے نئے قواعد کے اطلاق کا اعلان کیا۔

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے مطمئن ہے اور اس میں سیفٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیاں اس سے متعلق قواعد میں پہلے ہی سے نرمی کر چکی ہیں۔

طیارے میں دوران سفر، خاص طور پر اڑنے اور لینڈ کرتے وقت، الیکٹرانک آلات کے ساتھ مداخلت کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کو موبائل فون استعمال نہیں‎ کرنے دیا جاتا۔

لیکن برٹش ائیر ویز اب اپنے مسافروں کو رن وے سے ٹیک آف کرنے کے بعد موبائل آن کرنے کے اجازت دیگي۔

بی اے فلائٹ کے ٹریننگ مینیجر ایئن پرنگل کا کہنا ہے ’مسافروں کو اب فون استعمال کرنے یا دیگر الیکٹرانک کے لیے جہاز کے رکنے یا ٹرمنل بلڈنگ تک پہنچنے تک انتظار کرنے جیسی مایوسی جھیلنی نہیں پڑے گی۔‘

’اب ان کے پاس اپنی اہم بزنس میٹنگ کے لیے فون کرنے اور ای میل چیک کرنے کے لیے پہلے ہی سے اضافی وقت ہوگا۔‘

برٹش ائیر ویز کی دنیا میں اترنے والی کہیں بھی تمام فلائٹ پر اس اصول کو اپنایا جائے گا جسے مسافروں کی تجاویز کی بنیاد پر اپنایا گيا ہے۔

امریکہ میں محکمۂ شہری ہوا بازی ’دی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن‘ بھی اسی طرح کے اصولوں پر نرمی کرنے پر غور کر رہا ہے۔