تتلی کے جسم کا درجہ حرارت کیسے معلوم کیا جائے؟

Butterfly.

،تصویر کا ذریعہA.J. Bladon

برطانیہ میں سائنسدانوں نے تتلیوں کے جسم کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔ ایسا اس لیے نہیں کیا گیا کہ تتلوں کو بخار ہو گیا تھا۔

تتلیوں کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے کا خیال کیمرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا تھا جو یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ مختلف جانور کس طرح اپنے جسم کا درجہ حرارت بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں۔

تحقیق کاروں کو امید ہے کہ تتلیوں پر ہونے والی تحقیق کے نتائج حشرارت الارض کو ماحولیاتی حدت سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

butterfly.

،تصویر کا ذریعہA.J. Bladon

تتلیوں کا درجہ حرارت کیسے لیا جا سکتا ہے

تتلیاں بہت نازک ہوتی ہیں لہذا ان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے سائنسدانوں کو بہت ہی باریک سا آلہ استعمال کرنا پڑا۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ نازک تتلیوں کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کی کوشش میں ان کو نقصان نہ پہنچایا جائے، سائنسدانوں نے ایک انتہائی باریک قسم کا تھرمامیٹر تیار کیا جس کا حجم ایک چوتھائی ملی میٹرتھا۔

یہ بھی پڑھیئے

ماہرین تتلیوں کو ایک جال میں لا کر اس باریک آلے سے ان کے جسم کو چھوتے جس سے درجہ حرارت معلوم ہو جاتا۔

تحقیق کار صرف پانچ منٹ میں تتلیوں کا درجہ حرارت معلوم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اسی عمل کے دوران انھیں یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ تتلی نر ہے یا مادہ اور ان کے پروں کی صورتحال کیسی ہے۔

تحقیق کار دو ہزار سے زیادہ تتلیوں کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے میں کامیاب رہے اور ان میں سے بہت سی مختلف اقسام تھیں۔

ایسا کیوں کیا گیا؟

butterfly.

،تصویر کا ذریعہA.J. Bladon

تتلیوں کے جسم کا درجہ حرارت معلوم کرنے کی وجہ تتلیوں کو عالمی حدت کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے۔ تتلیوں کی مختلف اقسام کے گرمی سے نمٹنے کے مختلف انداز ہیں۔

تتلیوں کی کچھ اقسام سرد موسم میں اپنے جسم کو باآسانی حرارت دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ بعض گرم موسم میں اپنے جسم کی حرارت کو کم کرلیتی ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی ٹیم کی تحقیقاتی ٹیم کے لیڈر ڈاکٹر اینڈریو بلاڈن کتہے ہیں:’ ایسی تتلیاں جو اپنے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھانےمیں مہارت رکھتی ہیں، وہ ایک سرد دن میں الصبح سے اپنے روزہ مرہ کے معمولات، جس میں بچوں کو خوراک مہیا کرنا، اپنےعلاقےکا تحفظ اور جماع کرنے میں مشغول ہو جاتی ہیں۔

ایسی تتلیاں جو اپنے جسم کے حرارت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان کے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں۔