تیزی سے پگھلتے گلیشیئر پر دنیا کا سب سے بڑا پوسٹ کارڈ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

سوئزلینڈ کے گلپائن خطے میں واقع برفانی پہاڑی علاقے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور اسی جگہ کو دنیا کے سب سے بڑے پوسٹ کارڈ بنانے کے لیے چنا گیا۔
تیزی سے پگلتے ہوئے الیٹش گلیشییر پر بنائے اس کارڈ 125000 ڈرائنگس اور پیغامات درج ہیں جو سب ماحولیاتی تبدیلیوں کےبارے میں ہیں۔
اس پوسٹ کارڈ کا حجم 2500 مربع کلومیٹر ہے اور اسے دنیا بھر کے بچوں نے بنایا۔
ایک نے لکھا ’ہم مستقبل ہیں ہمیں ایک موقع دیں‘۔
اسی بارے میں
فضا سے دیکھنے پر پوری تصویر پر یہ پیغام نظر آتا ہے ’عالمی درجۂ حرارت کو روکیں #1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ‘۔ یہ سائنسدانوں کی جانب سے عالمی درجۂ حرارت کی مقرر کردہ حد ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ پوسٹ کارڈ بنانے کا انتظام ویوو فائنڈیشن نے کیا تھا۔
ادارے کے مطابق اس سرگرمی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے جس میں سب سے زیادہ پوسٹ کارڈز کو ایک ساتھ ایک تصویر میں جوڑا گیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 16000 کارڈ کا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images


،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

اس پوسٹ کارڈ کے لیے مخصوص گلیشیر کا انتخاب اس کی خطرے کی حد تک تیزی سے پگھلنے کے باعث کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
زیوریخ یونیوبرسٹی میں برفانی تودوں کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں سب سے بڑا برفانی تودہ جو 23 کلومیٹر طویل ہے سنہ 2100 تک مکمل ختم ہو سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں









