کیا سام سنگ ’فولڈنگ‘ سمارٹ فون متعارف کروانے لگا ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ اب تہہ ہونے والے یعنی ’فولڈنگ‘ سمارٹ فون پیش کرنے کا ’وقت آگیا ہے‘ جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ کمپنی کوئی تہہ یا دہرا ہونے والی ڈیوائس متعارف کروانے والی ہے۔
سی این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں سام سنگ کے شعبہ موبائل کے سربراہ ڈی جے کوہ کا کہنا تھا کہ سام سنگ کی صارفین سے متعلق تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ تہہ ہونے والے فون کی مانگ ہے۔
ایسی افواہیں بھی ہیں کہ کئی فون بنانے والی کمپنیاں ایسی سکرینیں تیار کر رہی ہیں جو آدھی مڑ سکتی ہیں اور ان پر کسی قسم کا نشان نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیں
تاہم سام سنگ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فی الوقت ان کے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈی جے کوہ نے سی این بی سی کو بتایا کہ تہہ ہونے والے فونز کی تیاری کا عمل ’پیچیدہ‘ تھا لیکن کمپنی نے اسے ’تقریباً مکمل‘ کر لیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ایسا فون متعارف کروانے سے قبل اس کو پیش کرنے کے ایک واضح مقصد کی ضرورت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ تہہ کیے بغیر یہ ایک ٹیبلٹ کے مقابلے میں کس قسم کا فائدہ دے سکتا ہے؟
’اگر اس کو تہہ کیے بغیر استعمال کا تجربہ ایک ٹیبلٹ کے استعمال جیسا ہے تو لوگ اسے کیوں خریدیں گے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہر ڈیوائس، ہر فیچر، ہر نئی تخلیق کا ہمارے صارف کے لیے ایک بامعنی پیغام ہونا چاہیے۔‘
خیال رہے کہ سام سنگ کو چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ہواوے ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سمارٹ فون بنانے والی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔









