دنیا کا آخری سفید نر گینڈا نہیں رہا

سوڈان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنآخری شمالی سفید گینڈے سوڈان کو 45 سال کی عمر میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے

کینیا میں دنیا کا آخری شمالی سفید نر گينڈا چند ماہ کی علالت کے بعد چل بسا۔

یہ بات سوڈان نامی نایاب نسل کے سفید گینڈے کے نگہبانوں نے بتائی ہے۔

یہ نایاب گینڈا ہر وقت انتہائی حفاظت میں کینیا کی اول پیجیٹا کنزروینسی میں رہتا تھا اور اسے بڑھاپے کے تعلق سے ہونے والی بیماریوں اور ان میں در آنے والی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ابدی نیند سلا دیا گيا۔

اس 45 سالہ گینڈے کی موت کے بعد اب اس قسم کی نسل والی دو مادائیں ہی دنیا میں رہ گئی ہیں۔

سفید شمالی گینڈے کو محفوظ رکھنے کی ساری امیدیں اب صرف آئی وی ایف تکنیک سے وابستہ ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

اس سے قبل بڑھتی ہوئی عمر کے اس نایاب نسل کے نر گینڈے کی دو باقی رہ جانے والی مادہ گینڈوں کے ساتھ افزائش نسل کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ گینڈوں کے لیے مصنوعی طریقے سے افزائش نسل یعنی ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) تکنیک تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر درکار ہیں۔

کارکنوں کے مطابق سائنسدان سوڈان کے نطفے کو آخری دو رہ جانے والی مادہ گینڈوں 17 سالہ ستو یا 27 سالہ ناجن کے انڈوں سے تیار ہونے والے ایمبریو کو جنوبی سفید گینڈے کی نسل سے تعلق رکھنے والی مادہ میں منتقل کریں گے۔

سوڈان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر سنہ 2016 میں کینیا میں لی گئی تھی

اس سے قبل اس گینڈے کی نسل کی افزائش کے لیے ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر اکاؤنٹ بنایا گیا تھا تاکہ مطلوبہ رقم اکٹھا کی جا سکے۔

اس وقت کارکنوں کو خدشہ تھا کہ 43 سالہ سوڈان مطلوبہ رقم جمع ہونے سے قبل ہی مر سکتا ہے یا مار دیا جاسکتا ہے۔

گینڈوں کے ماہر رچرڈ وگنے کا کہنا ہے کہ 'یہ خطرہ ہمیشہ سے موجود ہے۔ وہ بوڑھا ہے، وہ ضرور جلد مر جائے گا۔ جب تک مشرق بعید میں گینڈوں کی سینگوں کی طلب رہے گی، یہ خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔'

ایک اندازے کے مطابق غیرقانونی شکاری شمالی سفید گینڈے کے سینگ 50 ہزار ڈالر فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں جس سے ان کی مالیت سونے یا کوکین سے بھی زیادہ بن جاتی ہے۔