نور جہاں کی سالگرہ پر’تھینک یو گوگل‘

گوگل ڈوڈل

،تصویر کا ذریعہGoogle

    • مصنف, ذیشان علی
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

پاکستانی گلوکارہ نور جہاں کو سرچ انجن گوگل نے ان کی 91ویں سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا ہے جس پر پاکستان بھر سے سوشل میڈیا صارفین گوگل کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

گوگل کے پاکستانی صفحے پر اس ڈوڈل میں نور جہاں کو ان کے مخصوص روایتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی گلوکاری سے سب کے دل جیتے اور ملکہ ترنم کے نام سے شہرت پائی۔

نور جہاں کا انتقال 23 دسمبر سنہ 2000 میں ہوا تھا۔

ان کی سالگراہ کے موقع پر گوگل کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین گوگل کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہیش ٹیگ نور جہاں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

پاکستانی اداکار اور ہدایت کار احمد علی بٹ نے ٹوئٹر پر لکھا: ’ون اینڈ اونلی نورجہاں، تھینک یو گوگل۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

نور جہاں گلوکارہ کے ساتھ ساتھ صفِ اول کی اداکارہ بھی تھیں۔ ان کی تمام پنجابی فلمیں کلکتہ میں تیار کی گئی تھیں جبکہ 1938 میں وہ لاہور منتقل ہو گئیں۔ 1931 میں انھوں نے 11 خاموش فلموں میں بھی کام کیا۔

انھوں نے اردو کے علاوہ ہندی، پنجابی اور سندھی زبان میں بھی گلوکاری کی اور دس ہزار کے قریب گانے ریکارڈ کروائے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف ماہین صبیح نے اس حوالے سے لکھا: ’گوگل نورجہاں کو ان کی سالگراہ کے موقع پر نہیں بھولا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس موقع پر ایک پیغام جاری ہوا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’نور جہاں پاکستان کی سب سے زیادہ چاہی جانے والی لیجنڈری گلوکارہ ہیں جن کے گانے آنے والی نسلیں بھی پسند کریں گی۔‘

صحافی عائشہ ٹمی حق نے لکھا: ’آج کا گوگل ڈوڈل پسند آیا۔‘

مصنف رضا رومی نے نور جہاں کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نورجہاں کے مشہور نغمے کو لکھا اور کہا کہ ’اے وطن کے سجیلے جوانوں۔۔ اس نسل کا بہترن نغمہ۔۔ ہیپی برتھ ڈے نورجہاں۔۔ پنجابی کہاوت ہے: نہ کبھی کوئی تھا اور نہ کوئی ہوگا ان جیسا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

طوبیٰ صدیقی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’نورجہاں کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے ایک اور باعث فخر لمحہ۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTWITTER