تصاویر میں: ’کھول آنکھ زمین دیکھ فلک دیکھ فضا دیکھ‘
آسمان پر پھیلی شمالی روشنیوں سے لے کر رات کے وقت بننے والے بادلوں تک اس سال منعقد ہونے والے تصویری مقابلے میں فلکیات سے متعلق تمام موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ یہاں چند منتخب تصاویر پیش ہیں۔

ایک جنگ جو ہم ہار رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہHaitong Yu
میون سٹیشن، نیشنکل ایسٹرونومیکل آبزرویٹری آف چائنا، بیجنگ میں واقع ایک چھوٹی ریڈیو ٹیلی سکوپ کے اوپر کہکشاں کو دیکھا جا سکتا ہے، اس منظر کو ہائٹونگ یو نے عکس بند کیا۔
اس تصویر میں روشنیوں اور الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں کا ملاپ ظاہر ہو رہا ہے، جو قریبی شہروں میں واقع ریڈیو اور آپٹیکل رصدگاہوں سے واپس بھیجی جاتی ہیں۔ اس عکس کی تخلیق کے لیے ہائیٹونگ نے یو نے لائیٹ پولوشن فلٹر کا استعمال کیا اور شہر کے اوپر کہکشاں کو دکھانے کے لیے مختلف فریمز کا استعمال کیا۔

شفق کا تاج

،تصویر کا ذریعہYulia Zhulikova
یہ تصویر روس کے علاقے مرمنسک میں یولیا ژولیکووا نے بنائی جس میں انھوں نے صبح کی سپیدی کو درختوں کی اوٹ سے عکس بند کیا۔ درختوں کی گلابی رنگ گلی میں روشن لیمپوں سے زیادہ واضح ہے۔

نیڈلز کے اوپر ہلال

،تصویر کا ذریعہAinsley Bennett
انزلی بینٹ کے ایزل آف ویٹ کے شمال میں واقع نیڈلز لائٹ ہاؤس کے اوپر آسمان میں ہلال کو عکس بند کیا۔
اگرچہ چاند بہت دبلا پتلا سا ہے لیکن زمین سے سورج کی کرنوں کے عکس کے دائرہ مکمل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

سورج کی جھلک

،تصویر کا ذریعہAndrew Whyte
پال اینڈریو کی اس تصویر میں سورج کی سطح سے ایک ابھرا ہوا حصہ دیکھا جا سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دودھیا بارش

،تصویر کا ذریعہBrandon Yoshizawa
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایسٹرن سیرس میں واقع برف سے ڈکھے پہاڑوں کی پس منظر میں روشن ستاروں کی جھلک برینڈن ہوشیزوا کی تصویر میں دکھائی دے رہے ہیں۔
خزاں کے موسم میں کہکشاں کا یہ نظارہ دلکش ہے۔

پرسکون اور پرہنگامہ

،تصویر کا ذریعہPrisca Law
ہانگ کانگ کے جزیرے کی سب سے بلند و بالا چوٹی وکٹوریا پیک سے پریسکا لا کی بنائی ہوئی اس تصویر میں شہر کی مصروف زندگی اور پرسکون چمکتے ستاروں کا امتیاز ہے۔

جلتی ہوئی روشنیاں

،تصویر کا ذریعہNicolas Alexander Otto
ناروے کے جزیرے لوفوٹین میں کولوہلا تک ہائیکنگ کرتے ہوئے نکولس الیگزینڈر اوٹو ساحل سمندر کے اوپر چوٹیوں تک آدھی رات کے وقت پہنچے۔
اس ہائیک کے دوران انھوں نے ساحل سمندر اور آسمان پر پھیلے سبز اور جامنی رنگوں کو عکس بند کیا۔

ٹوٹتا ستارہ اور مشتری

،تصویر کا ذریعہRob Bowes
انگلینڈ کے علاقے ڈورسیٹ میں پورٹ لینڈ میں ایک ٹوٹتے ہوئے ستارے اور چمکتے ہوئے سیارے مشتری کی تصویر روب بوویز نے عکس بند کی۔
یہ تصویر دو تصاویر کا مرکب ہے، ایک آسمان کی اور ایک چٹانوں کی۔

دن سے رات کا سفر

،تصویر کا ذریعہDani Caxete
بین الاقوامی خلائی مرکز زمین کے پڑوسی چاند کے قریب سے گزر رہا ہے، یہ تصویر دن کی روشنی میں ڈینی کیکسیٹ نے بنائی۔

گھر کا راستہ

،تصویر کا ذریعہRuslan Merzlyak
سویڈن میں رات کے وقت ابھرنے والے بادل ڈرامائی منظر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بادل زمین سے بلند ترین سطح تقریباً 61 کلومیٹر کی بلندی پر ہوتے ہیں۔ یہ منظر رسلان مرزلیکوف نے عکس بند کیا۔

زمین کے قریب

،تصویر کا ذریعہDerek Robson
31 اکتوبر سنہ 2016 کو 'نیئر ارتھ ایٹرائڈ 164121 (2003 وائی ٹی 1) زمین کے قریب سے تقریباً 30 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا۔
اس کی دریافت کاٹالینا سکائی سروے نے 18 دسمبر 2013 کی تھی۔
یہ منظر ڈیرک ربسن نے آسٹروگرافی ٹول سافٹ ویئر کی مدد سے عکس بند کیا۔

تمام تصاویر بشکریہ انسائٹ آسٹرانومی فوٹو گرافر آف دی ایئر۔







