پاکستان اس سال بھی ’پولیو فری‘ نہ ہو سکا، بلوچستان میں ایک بچے میں پولیو کی تصدیق

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے نئے کیس کی تصدیق قلعہ عبداللہ کے یو نین کو نسل محمود آباد کے رہائشی بچے میں ہوئی جس کی عمر 18 ماہ ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ احمد شاہ میں پولیو کے آثار پائے گئے تھے جس پر ان سے ٹیسٹ کے لیے مطلوب نمونے اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے بچے میں پو لیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بچے کے والدین نے بچے کو پو لیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔
رواں سا ل بلو چستان سے اب تک رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ پہلا کیس ہے جبکہ گذشتہ سال چمن اور کوئٹہ سے پو لیو کے دو کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
بلوچستان سے تاحال نہ صرف پولیو کے کیس سامنے آ رہے ہیں بلکہ اس کے تین اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس بھی موجود ہے۔
جن اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے ان میں کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبد اللہ شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث تینوں اضلاع کو پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔








