زیرِ زمین سڑکیں:لاس اینجلس میں ٹریفک جام کا حل؟

،تصویر کا ذریعہAFP
خلا میں راکٹ داغنے اور سڑکوں پر برقی گاڑیاں چلانے میں کامیابی کے بعد اب ایلون مسک اب زمین کے نیچے سرنگوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔
ٹیسلا اور خلائی کمپنی ایکس کے مالک ایلون نے ایک نئی 'بورنگ' کمپنی قائم کی ہے جو زمین کے نیچے سڑکوں کا جال بچھانے کا کام کرے گی۔
ایلون کا کہنا ہے کہ وہ لاس اینجلس شہر کو کھود کر اس زمین کے اندر اندر سڑکوں کا تھری ڈی نیٹ ورک بچھانا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ٹریفک جام کے مسائل سے بچا جا سکے۔
ٹیڈ ٹاک میں اپنی نئی 'بورنگ' کمپنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ 'ساری دنیا میں لوگ ٹریفک کے مسئلے سے پریشان ہیں، لاس اینجلس میں تو یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔'
ان کی کمپنی نے ایک آن لائن ویڈیو بھی شائع کی ہے جس میں اس نئی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہTheBoringCompany.com
ایلن کہتے ہیں کہ وہ شہر کی سڑکوں کو ان سرنگوں سے جوڑنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے سڑکوں پر گاڑیوں کے لیے لفٹس کی تنصیب کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یہ لفٹ گاڑی کو سرنگ تک پہنچائے گی جہاں کار آسانی سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔
ایلن نے عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ وہ اپنی اس نئی کمپنی کو کیا نام دیں۔
حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 'سوچ رہا ہوں کہ اپنی پہلی سرنگ مشین کو کیا نام دوں۔ سوچتا ہوں الٹی بورنگ مشین یا پھر دی سیكنڈ ٹھیک رہے گا، آپ بتائیں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی اس ٹویٹ پر بہت سے لوگوں نے انھیں نئے نام دیے ہیں اور کچھ اسے دی وارم تو کچھ اور سائنسی ناموں سے پکار رہے ہیں۔
سین بکلی لکھتے ہیں 'آپ کے پاس سپیس ایکس ہے تو اس کا نام گرائنڈ ایکس رکھ دیں۔'
نک ایلس لکھتے ہیں کہ اس کا نام 'بگ آرماڈيو رکھیں'۔
سکاٹ جانسن لکھتے ہیں اس کا نام 'دی الونگیٹر رکھیں'۔









