یو ایس اوپن: ندال، جاکووچ فائنل میں مدِمقابل

عالمی نمبر ایک نووان جاکووچ اور عالمی نمبر دو رافیل ندال سیمی فائنل میں اپنے حریفوں کو ہرا کر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں نوان جاکووچ نے سوئس حریف سٹانیسلاس واورنکا کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔
کواٹر فائنل میں عالمی نمبر تین اینڈی مرے کو ہرانے والےسٹانیسلاس واورنکانے پہلے سیٹ میں نووان جاکووچ کو ہرا دیا۔ جاکووچ نے بعد میں عمدہ کھیل پیش کر کے واورنگا کو زیر کر لیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں رافیل ندال نے اپنے فرنچ حریف رچرڈ گیسکے کو باآسانی ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ نووان جاکووچ سے ہو گا۔
ندال فروری 2013 میں گھٹنے کی چوٹ سے صحت یابی کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔رافیل ندال نے 2010 میں آخری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔
کواٹر فائنل میں اپنے ہم وطن روبریڈو کو شکست دینے کے بعد رافیل ندال نے کہا تھا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ انتہائی مطمئن ہیں۔



