یو ایس اوپن میں رافیل ندال کا تباہ کن کھیل

رفائیل ندال نے کئی مہینوں کی میدان سےغیر حاضری کے بعد اپنا بہترین میچ کھیلا ہے
،تصویر کا کیپشنرفائیل ندال نے کئی مہینوں کی میدان سےغیر حاضری کے بعد اپنا بہترین میچ کھیلا ہے

سابق عالمی چیمپیئن رفائیل ندال نے اپنے ہم وطن ٹامی روبریڈو کو مسلسل تین سیٹ میں ہرا کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

رفائیل ندال نے میچ کے بعد کہا کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ انتہائی مطمئن ہیں۔

رفائیل فروری 2013 میں گھٹنے کی چوٹ سے صحت یابی کے بعد پہلی مرتبہ میدان میں اترے ہیں۔ رفائیل ندال نے 2010 میں آخری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔

رفائیل ندال نے میچ کے ابتدا سے ہی انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے اور ٹامی روبریڈو کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں۔ ٹامی روبریڈو نے اسی ٹورنامنٹ میں عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر کو ہرا کر تہلکہ مچا دیا تھا۔

رفائیل ندال پہلا سیٹ چھ صفر، دوسرا چھ دو اور تیسرا چھ دو سے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکے سے ہوگا۔رچرڈ گیسکے نے ڈیوڈ فیرر کو ہرا کر سیمی فائنل میں کھلینے کے کوالیفائی کیا ہے۔

رفائیل ندال نے میچ کے بعد کہا ’میں نے پہلے سیٹ میں وہ تمام چیزیں کیں جس کی میں امید کر رہا تھا۔ میں بہت خوش ہوں۔‘

انہوں نے کہا’میں جس طرح فارڈگیا اور جس طرح بیک ہینڈ شاٹ کھیلے اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔‘