یمن: بس دھماکے میں چھ افراد ہلاک

یمن میں حکام کے مطابق دارالحکومت صنعا میں ایئر فورس کے ملازمین کو لانے والی ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بس صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جا رہی تھی۔