BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 January, 2009, 08:06 GMT 13:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوج، خودکشی میں اضافہ
فوجی
خودکشی کرنے والے فوجیوں میں پینتیس فیصد وہ ہیں جن کو جنگی علاقوں میں تعینات نہیں کیا گیا تھا
امریکی فوج میں متواتر دوسرے سال خودکشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

امریکی فوج کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور عراق میں جاری جنگیں ہی خودکشیوں میں اضافے کی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل دورانیے کی تعیناتی اور دباؤ خودکشیوں کی وجوہات ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں ایک سو اٹھائیس خودکشیاں کی گئیں اور مزید پندرہ ہلاکتوں کی تفتیش جاری ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان خودکشیوں کی وجوہات معلوم نہیں ہیں لیکن بیرون ملک جنگوں کا دباؤ ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں تربیتی سیشن بھی شروع کی گئی ہے۔

امریکی فوج کے سیکریٹری پیٹ گیرن نے کہا ’یہ ہمارے لیے سب سے اہم چیلنج ہے۔ خودکشی کے واقعات کیوں بڑھتے جا رہے ہیں؟ ہم یہ تو آپ کو نہیں بتا سکتے لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔‘

اعدادوشمار کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجیوں میں پینتیس فیصد وہ ہیں جن کو جنگی علاقوں میں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ تیس فیصد فوجی وہ تھے جو جنگی علاقوں میں تعینات تھے اور اس تیس فیصد میں سے ایک چوتھائی وہ فوجی تھے جو پہلی بار جنگ میں حصہ لے رہے تھے۔

اضافی پینتیس فیصد فوجیوں نے جنگ سے گھر واپسی کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد خود کشی کی۔

اتنی زیادہ خودکشیوں کی وجہ سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فوجیوں کی خودکشی کی شرح امریکی عوام میں کی جانے والی خودکشیوں سے بڑھ گئی ہے۔

اسی بارے میں
عراق: دو امریکی فوجی ہلاک
26 November, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد