BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 January, 2009, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکن فوج کی پیش قدمی جاری
سری لنکا کے صدر مہندا راجپکشے نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی ہے
سری لنکا میں تامل باغیوں کے ہیڈ کواٹر کلونوچی پر قبضے کے ایک دن بعد سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ وہ تامل باغیوں کے خلاف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


سری لنکا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کلونوچی پر قبضے کے بعد اب سرکاری فوجیں تامل باغیوں کے ایک اور مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے شہر ملیاتیوہ کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ملیاتیوہ کے لیے لڑائی شروع ہو چکی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کلونوچی پر سرکاری فوجوں کا قبضہ تامل باغیوں کی ایک بڑی ناکامی ہے۔

کلونوچی تامل باغیوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

کلونوچی پر قبضہ
 ’ہمیں پوری قوم کی طرف سے ان فوجیوں کو خراج عقدیت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے یہ تاریخی فتح حاصل کی ہے۔
صدر راجہ پکشے

سری لنکا کی فوجیں کئی ماہ سے کلونوچی کی طرف پیش قدمی کر رہی تھیں۔ کلونوچی گزشتہ ایک دہائی سے تامل باغیوں کے قبضے میں تھا۔

کلونوچی کے قبضے کے لیے لڑی جانے والے لڑائی میں فریقین نے ایک دوسرے کو شدید جانی نقصان پہنچانے کے دعوے کیئے ہیں۔

تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔

سری لنکا کے صدرمہیندا راجہ پکشے نے گزشتہ روز فوجیوں کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں پوری قوم کی طرف سے ان فوجیوں کو خراج عقدیت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے یہ تاریخی فتح حاصل کی ہے۔‘

سری لنکا کے صدر نےکہا ہے کہ فوج نے تامل علیحدگی پسندوں کے مرکز شمالی شہر کلونوچی پر قبضہ کرلیا ہے۔

صدر راجہ پکشے نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے تامل باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور عام شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل جانے کی اجازت دے دیں۔

اسی بارے میں
سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک
16 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد