BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 December, 2008, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلوپولیس:میرا پیزا ٹھیک نہیں بنا
فائل فوٹو
ایمرجنسی نمبر پر بغیر کسی ضرورت فون کرنا کسی دوسرے کی زندگی کے لیےخطرناک ہو سکتا ہے
برطانیہ میں ایمرجنسی نمبر 999 پر فضول کالز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پادری نے اس وقت 999 پر ڈائل کر دیا جب مانچیسٹر ائر پورٹ کے پر ڈبلیو ایچ سمتھ کے عملے نے انہیں بیت الخلاء استعمال کرنے سے روک دیا۔

یہ پولیس کو موصول ہونے والی ایسی کئی کالز میں سے ایک تھی۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معمولی یا فضول بات کے لیے پولیس کو فون نہ کیا کریں۔

ایک شخص نے ایمرجنسی نمبر پر فون کر کے شکایت کی کہ ایک ریستوراں کے عملے نے اس کے پیزا پر غلط ٹاپنگ لگادی ہے۔جبکہ ایک شخص اسی نمبر پر فون کر کے کیمسٹ کے کھلنے کا وقت معلوم کیا۔اسی طرح ایک شخص سے فرضی فون کر کے کہا کہ اس کے گھر میں سینٹا کلاز گھس آیا ہے۔

پولیس افسر کیرن لی کا کہنا ہے کہ’ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ضرورت مند 999 ڈائل کرے اور اسے وقت پر صرف اس لیے مدد نہ مل سکے کیونکہ کوئی مذاق میں یا صرف تفریح کے لیے اس نمبر پر بات کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایمرجنسی نمبر پر بغیر کسی ضرورت پر فون کرتے ہیں وہ کسی دوسرے کی زندگی خطرے میں ڈال سکتے ہیں ۔

کرسمس کے دوران مانچیسٹر پولیس کو اب تک 72 جھوٹی کالز موصول ہو چکی ہیں۔

نئے سال کی رات کے لیے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلا وجہ اس نمبر پر فون نہ کریں کیونکہ یہ پولیس کے لیے ’سب سے مصروف اور اہم‘ وقت ہوتا ہے اور پولیس اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد