BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 December, 2008, 00:57 GMT 05:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل کے حامی کو بش کی معافی
صدر بش
صدر بش نے اپنے دور اقتدار میں معافی سے متعلق اپنےاختیارات کا استعمال نسبتاً کم کیا ہے
صدر بش نے ساٹھ برس قبل حکومتی پالیسی کی خلاف اسرائیل کی مدد کرنے والےامریکی شہری کو بعد از مرگ معافی دے دی ہے۔

امریکی باشندے چارلس ونٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کی غیر جانبداری کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کو 1948 میں عربوں کے خلاف جنگ میں مدد کی تھی۔

چارلس ونٹر نے اسرائیل کو بی سترہ طیارے مہیا کیے تھے جسے اسرائیل نے عربوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔

چارلس ونٹر ان تین لوگوں میں سے ایک تھے جنہں امریکی کے غیر جانبداری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دوسرے دونوں اشخاص کو ماضی میں صدارتی معافی مل چکی ہے۔ایک شخص کو صدر بل کلنٹن جبکہ دوسرے کو صدر جان ایف کینیڈی نے معاف کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چارلس ونٹر جس کا 1984 میں انتقال ہو گیا تھا کبھی معافی کی درخواست نہیں کی تھی۔

چارلس ونٹر دوسرے امریکی شہری ہیں جنہیں بعد از مرگ معافی دی گئی ہے۔ اس سے پہلے صدر بل کلنٹن نے امریکہ کی فوجی اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ سے پہلے سیاہ فام گرایجویٹ ہنری فلپر کو معاف کیا تھا جس پر خورد برد کا جھوٹا الزام لگا کر سزا دی گئی تھی۔

صدر بش نے اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار میں اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک سو نوے لوگوں کو معاف کیا ہے۔ صدر بش نے معافی سے متعلق اپنے اختیارات کا قدرے کم استعمال کیا تھا۔صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے والد جارج بش کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار میں صرف ایک سو چھیانوے لوگوں کو معاف کیا ہے۔

صدر بش کے والد صدر جارج بش نےاپنے آٹھ سالہ دور اقتدار میں صرف چوہتر افراد کو معاف کیا تھا۔

صدر بل کلنٹن نے اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار میں تین سو چھیانوے لوگوں کو معاف کیا تھا۔

صدر بش کے اقتدار کے آخری دنوں میں مزید لوگوں کو معافی کی امید ہے۔ معافی کے امیدواروں میں کونارڈ بلیک بھی شامل ہیں جنہیں انصاف کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزام میں چھ سال قید سنائی گئی تھی۔

صدر بش نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار لیوس لبی المعروف سکوٹر کو معاف کر چکے ہیں۔ سکوٹر کو سی آئی اے کی ایجنٹ کا نام افشا کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی جسے صدر بش معاف کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد