پانچ برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ان کے چار فوجی دو مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے و الے فوجیوں کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ دریں اثناء عراق میں ایک برطانوی فوجی نے اپنے آپ کو گولی مار اپنی جان لے لی۔ وزارت دفاع کے مطابق اس واقعے میں کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق رائل میرین کی پینتالیس کمانڈو کا ایک فوجی ہلمند کے علاقے سنگین میں ایک دھماکے میں زخمی ہوا اور ہسپتال کے راستے میں ہلاک ہو گیا۔ پینتالیس کمانڈو کے ہی دو فوجی اور لاجسٹکس رجمنٹ کا ایک فوجی سنگین کے جنوب میں ایک اور واقعے میں ہلاک ہوئے۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب ایک لڑکا ٹھیلا دھکیلتا ہوا برطانوی فوجیوں کی کمپنی کے قریب آیا۔ یہ واضح نہیں کہ وہ لڑکا خودکش حملہ آور تھا یا دھماکے کی وجہ بننے والی چیز اس کے ٹھیلے سے باندھی گئی تھی۔ فوج کی ایک ترجمان پاؤلا رو نے کہا کہ یہ ہلمند میں فوجیوں کے لیے انتہائی افسردہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان فوجیوں کی ہلاکت سے سب کو شدید دھچکا لگا ہے۔ | اسی بارے میں ہلمند: تین برطانوی فوجی ہلاک09 June, 2008 | آس پاس ہلمند: چار برطانوی فوجی ہلاک18 June, 2008 | آس پاس ہلمند: نو برطانوی فوجی زخمی10 July, 2008 | آس پاس ہلمند: دو برطانوی فوجی ہلاک05 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||