افغانستان: خود کش حملہ، کئی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے شہر خوست میں خفیہ ایجنسی کے دفتر کے اندر خودکش حملے میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے بعد عمارت کے اندر فائرنگ شروع ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد افغان اور امریکی فوجوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر بھی عمارت کے قریب اڑتا دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ ستائیس نومبر کو کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان، کرزئی کی پیش کش مسترد18 November, 2008 | آس پاس امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکہ27 November, 2008 | آس پاس پاکستان کی سرحد پر فوج بڑھے گی24 November, 2008 | آس پاس ’انخلاء کے وقت کا تعین کریں‘25 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||