ایک ڈالر سالانہ بھی منظور ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرائسلر، فورڈ اور جنرل موٹرز نے امریکی کانگرس کے سامنے اربوں ڈالر کے قرضوں کی تجاویز رکھی ہیں تاکہ یہ کمپنیاں بچائی جا سکیں۔ ’ڈیٹروئٹ تھری‘ کہلانے والی کاریں بنانے والی ان کمپنیوں نے کل 34 ارب روپے کے قرضوں کی درخواست کی ہے۔ ان تجاویز میں خرچے اور قرضے کم کرنے اور ایسی ٹیکنالوجی پر جو ماحولیات کے لیے مضر نہ ہو سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔ فورڈ اور جی ایم کے چیف ایگزیکیوٹیوز نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر کانگرس ہنگامی امداد منظور کر لیتی ہے تو وہ پورے ایک سال صرف ایک ڈالر پر بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فورڈ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خرچے کم کرنے کے لیے اپنے پانچ کارپوریٹ جہاز اور دیگر کاروبار بیچ دے گی جس میں ولوو جیسی کمپنی بھی شامل ہے۔ ان تینوں کار کمپنیوں کو اس وقت انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے، کیونکہ امریکیوں نے بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتِ حال کے پیشِ نظر خرچ کرنا کم کر دیا ہے۔ فورڈ نے اس سال نومبر میں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد کم ہلکی گاڑیاں بیچی ہیں۔ جنرل موٹرز نے اس ماہ 41 فیصد کم گاڑیاں بیچی جبکہ کرائسلر کو سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اس نے 47 فیصد کم گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ |
اسی بارے میں امریکی بجٹ میں ریکارڈ خسارہ10 September, 2008 | آس پاس امریکہ بے روزگاری میں مسلسل اضافہ02 August, 2008 | آس پاس برطانیہ: کساد بازاری کی وارننگ22 October, 2008 | آس پاس سٹی گروپ مشکلات سے دوچار22 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||