BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 September, 2008, 14:58 GMT 19:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی بجٹ میں ریکارڈ خسارہ
فائل فوٹو
سی بی او نے بتایا امریکی حکومت کو اس برس 407 بلین ڈالر کا خسارہ ہو گا
امریکہ میں کانگریسنل بجٹ آفس (سی بی او) کے مطابق دو ہزار نو میں امریکی بجٹ 438 ارب ڈالر کے ریکارڈ خسارے تک جا پہنچے گا۔

بحٹ دفتر نے یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ اس خسارے میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس رقم میں حکومت کی جانب سے فانی مائی اور فریڈی میک کو خریدنے پر آنے والے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا۔

سی بی او نے مزید بتایا حکومت کو اس برس 407 بلین ڈالر کا خسارہ ہو گا۔

سی بی او نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کی خستہ معیشت اگلے مالی سال سے سبب ریونیو میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

دو ہزار نو کے لیے سی بی او کے جائزوں میں وہ اخراجات شامل نہیں ہیں جو ان دو بڑی ماگیج کمپنیوں پر آییں گے جن کو بچانے کا اعلان اتوار کو کیا گیا ہے۔

سی بی او کے 438 بلین ڈالر کے تخمینے 2004 کے لیے 413 ارب ڈالر کے بجٹ تخمینوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے اور گزشتہ سال کے ایک سو اکسٹھ ارب ڈالر سے بھی آگے نکل جائیں گے۔

سی بی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے ’خسارے میں اضافہ اخراجات میں غیر معمولی اضافے اور آمدنی میں کمی کے سبب ہوا ہے۔‘

سی بی او کے تخمینوں کے مطابق 2008 وفاقی اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے آٹھ اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہوں گے جب کہ مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی مجموعی آمدنی کے مقابلے میں کم ہو گی۔

سی بی او کے ڈائریکٹر پیٹر اورزاگ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ امریکہ کو باقاعدہ کساد بازاری کا سامنا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا بے روز گاری میں حالیہ اضافہ اور اقتصادی مندی، اس رجحان سے مطابقت رکھتی ہیں جو ماضی کی کساد بازاریوں خاص طور پر گزشتہ چند سال کی کساد بازاریوں میں نمایاں تھیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد