قرضوں کی قیمت میں مزید کمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کا مالیاتی ادارہ فیڈرل ریزرو بینکوں کو دیے جانے والے قرضوں پر شرح سود میں مزید کمی کرنےپر غور کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی فیڈرل ریزرو نے قرضوں کی شرح سود میں کمی کی تھی۔ اس فیصلے کا مقصد امریکی معیشت کوسہارادینا تھا۔ اس کے بعد یورپ اور نیو یارک میں حصص کی قیمتوں میں بہتری آئی تھی، اب ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ فیڈرل ریزرو اس میں 25 ۔0ء کی شرح سے مزید کمی کر دے گا۔ امریکی مالیاتی ادارے فیڈرل ریزرونے حکومت کے ساتھ مل کر گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اقدامات کیے ہیں لیکن اب تک بینکوں اور لوگوں کوگھروں کی خرید و فروخت کے لیے قرضے دینے والے امریکی مالیاتی اداروں میں آنے والے بحران میں کو ئی قابل ذکر کمی نہیں آئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ شرح سود میں مزید کمی تو آجائے گی لیکن خوراک اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے افراط زر کا خطرہ ہے۔ امریکی صدر بش کہہ چکے ہیں کہ امریکی اپنے ملک کی اقتصادی حالت کے بارے میں پریشان ہیں اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کے خدشات میں اضافہ کر رہی ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور جان مکین تیل پر ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ بارک اوباما اس کے خلاف ہیں۔ صدر بش نے اس کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا ہے۔ امریکی مالیاتی اداروں نے sub-prime lending کی یعنی ایسے لوگوں کو قرض دیے جو مالی لحاظ سے اس کے اہل نہ تھے، نتیجتاً بڑے پیمانے پر قرضوں کی واپسی نہ ہوئی اور کئی مالیاتی ادارے یا دیوالیہ ہوگئے یا ہونے کے قریب ہیں۔ صورتحال اس وقت زیادہ خراب ہوئی جب امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک گھر کے لیے قرضہ دینے والے ادارے ’کنٹری وائڈ فنانشل‘ نے اعلان کیا کہ قرضوں کے لیے مختص ساڑھے گیارہ ارب ڈالر کو وہ اب اپنے روزمرہ کے امور نمٹانے کے لیے مختص کر رہا ہے۔ اس سے قبل اس ادارے نے کہا تھا کہ گھروں کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں بےقاعدگیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ اس ادارے کے ایسے اعلانات کے بعد حصص بازاروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچی، جس کے نتیجے میں امریکی ہاؤسنگ سیکٹر کو شدید مالی دھچکا لگا۔ | اسی بارے میں ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بہتری23 January, 2008 | آس پاس مارکیٹ میں افراتفری، سود میں کمی22 January, 2008 | آس پاس کساد بازاری کا خوف، افراتفری، ہر جگہ گراوٹ22 January, 2008 | آس پاس حصص مارکیٹیں مندی کا شکار17 March, 2008 | آس پاس شمالی کوریا: ایٹمی انسپکٹرز کو دعوت16 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||