حصص مارکیٹیں مندی کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی انوسٹمنٹ بینک بئیر سٹرن کے لیے ہنگامی امداد کے اعلان کے بعد یورپ اور ایشیائی حصص مارکیٹیں سخت مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔ لندن کی فٹسی 100 انڈیکس اورپیرس کی Cac شئیر انڈیکس 2ء2 فی صد جبکہ جرمنی کی Dax شئیر انڈیکس 3ء2 فی صد تک گر گئی۔ یورپی بینکوں کے حصص سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سوسائٹی جنریل 8 فی صد ، کامرس بینک 5ء7 فی صد جبکہ HBOS نو فیصد زوال پذیر ہوا۔ ایشیائی سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہوئی جس میں جاپان کی نکی انڈیکس کاروبار 7ء3 فی صد اوسط کی شرح سےگر کر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2ء5 فی صدی مندی کا شکار ہوا۔ ممبئی کا سینسیکس انڈیکس بھی تقریبًا 5 فی صد گرا۔ سرمایہ کاروں کےاعتماد کو امریکی بینک بئیر سٹرن کے بحران کی وجہ سے دھچکا لگا۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے اس بینک کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان کرتے ہوئے اس کے شیئرز سابقہ قدر سے کم ویلیو پر فروخت کر دیے۔ بینک کی یہ جلد بازی ان سرمایہ کاروں کو تسلی دینے میں ناکام لگ رہی ہے جو کہ حالیہ ہفتے میں دیگرامریکی انوسٹمنٹ بینکوں سے منافع کے اعلانات کے منتظر تھے ۔ قرضوں کے بحران کے حوالے سے پریشانی اور بینکنگ انڈ سٹری کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے ڈالر کی مالیت کم کر کے اس کوگزشتہ 12 سال میں اس کی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔جو کہ گرکر 72ء95 ین ہوگئی ہے ۔ ڈالر کی قدر میں کمی کی ایک اور وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کی شرح میں مزید کمی کی توقعات بھی ہیں جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں دوسری کرنسیوں کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ |
اسی بارے میں ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بہتری23 January, 2008 | آس پاس مارکیٹ میں افراتفری، سود میں کمی22 January, 2008 | آس پاس کساد بازاری کا خوف، افراتفری، ہر جگہ گراوٹ22 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||