عالمی حصص بازار، غیر یقینی برقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی معیشت کی ترقی میں سستی کے خدشات کے سبب پوری دنیا کے حصص بازاروں پر اثر برقرار ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جاپان کا اہم حصص انڈکس تقریبا تین فی صد نیچے گر گیا۔ امریکی معیشت کی حالت پر تشویش اور یورپی زون میں ترقی کی سست رفتار نے پوری دنیا کے حصص بازار پر اثر ڈالا ہے۔ غیر یقینی کا اثر پورے ایشیاء پر بھی نظر آیا جہاں سنگاپور، آسٹریلیا، چین اور انڈيا کے بازار دو فیصد سے زیادہ نیچے چلے گئے ہيں۔ فی الوقت تجزیہ کار امریکہ میں ملازمت کے اعدادوشمار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو جمعہ کو جاری کیے جائيں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ نو مہینے سے جاری مہم کے تحت اگست میں تقریبا 75000 نوکریاں ختم کی گئی ہيں جس کے سبب ملازمت کے اعدادو شمار ميں کمی درج کی گئی ہے۔ جمعرات کو شائع کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق امریکہ کی نجی کمپنیوں نے اگست ميں 33000 نوکریاں ختم کی ہیں۔یہ اعدادوشمار فڈرل ریسرچ کی فہرست میں ٹاپ پر شائع کیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کمزور ہی رہیں گی۔ دوسری جانب فیکٹریوں کو جاری کیے گئے حالیہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں مینیو فیکچرنگ کرنے والے سخت اقتصادی حالات میں زيادہ لچکدار رہے ہیں۔ ایشیاء میں حصص فروخت کیے جانے کے سبب جاپان کا نکّی انڈکس 361.54 گر کر 12196.12 تک پہنچ گیا ہے۔وہیں سنگا پور کا ہینگ سنگ انڈکس تین فیصد سے نیچے گر گیا۔ جاپان سکیوریٹیز میں چیف مارکٹ انالسٹ ماسایوکی، اتوانی کے مطابق ’غیر یقینی کے ماحول میں کم انوسٹرز ہی خریداری کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘۔مجموعی افراط زر نے یورپ کے مرکزی بینکوں کو معیشت میں سستی کو سود کی شرح میں کٹوتی کر کے دور کرنے سے روکا ہوا ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میں جلد ہی تبدیلی آ سکتی ہے کیونکہ یورپ میں کی گئی اقتصادی پیشگوئی میں پورے یورپ کی حالات خراب ہی نظر آ رہی ہے۔یورپ کے سنٹرل بینک نے دو ہزار نو کے لیے اپنی ترقی کے اعدادو شمار کی پیش گوئی 1.5 فیصد سے کم کر کے1.2 فیصد کر دی ہے۔ | اسی بارے میں پارلیمان کے بعد اب سٹاک میں تیزی23 July, 2008 | انڈیا ایشیا: شیئرز میں پھر مندی11 March, 2008 | آس پاس ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی19 March, 2008 | آس پاس ممبئی بازارِ حصص میں ریکارڈ مندی21 January, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||