BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2008, 02:17 GMT 07:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالیاتی کمپنیوں پر حکومتی کنٹرول
فینی مے
اتوار کو اعلان کردہ پروگرام کے تحت دونوں کمپنیوں کی مینیجمنٹ کو تبدیل کر دیا جائے گا
امریکی صدر بش نے کہا ہے کہ دو بڑی امریکی مارگیج کمپنیوں فریڈی میک اور فینی مے کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے امریکی معیشت ناقابل قبول خطرات سے دوچار تھی۔

امریکی مارگیج مارکیٹ میں ان دو کمپنیوں کا حصہ پچاس فیصد سے زیادہ ہے اور ان کو امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کے حالیہ بحران کے دوران اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق نو فیصد سے زائد مالکان مالی مشکلات کی وجہ سے یا تو اپنی قسطیں بروقت ادا نہیں کر رہے یا پھر انہیں اپنے گھر بینکوں کی طرف سے تحویل میں لیے جانے کا خطرہ ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے ان دو کمپنیوں کو سرکاری تحویل میں لیے جانے کا اقدام امریکی تاریخ میں کسی مالیاتی ادارے کو بچانے کی سب سے بڑی کوشش ہے۔

فریڈی میک اور فینی مے کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان اتوار کو امریکی سیکریٹری خزانہ ہنری پالسن نے کیا۔

صدر بش کا کہنا ہے کہ ان مالیاتی کمپنیوں کو اچھی حالت میں لانا اور ان کے کاروباری طور طریقوں کی اصلاحات کرنا ہمارے مالیاتی نظام کی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ عارضی ہیں اور شارٹ ٹرم میں ہاؤسنگ مارکیٹ کو سہارا دیں گے۔

اتوار کو اعلان کردہ پروگرام کے تحت دونوں کمپنیوں کی مینیجمنٹ کو تبدیل کر دیا جائے گا اور ان کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مزید سرمایہ فراہم کیا جا ئے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد