امریکی بینک کے حصص کی فروخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مالیاتی ادارے جے پی مورگن نےکہا ہے کہ وہ وال سٹریٹ کے پانچویں بڑے انوسٹمنٹ بینک بئیر سٹرنز کے شئیر 2 ڈالر کی شرح سے خریدنے والےہیں جوکہ اس کی سابقہ قدر سے کم ہے ۔ اس سودے کے مطابق بئیر سٹرنز بینک کی مجموعی مالیت تقریبًا ایک سو سولہ ملین پاؤنڈز ہے جو مورگیج کےامریکی قرضوں کے بحران میں پھنسا ہوا تھا۔ یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب کہ فیڈرل ریزرو نے بینکوں کو قرضے پر شرح سود ساڑھے تین فی صد سے کم کر کے سوا تین فی صد کر دی اور بڑے انوسٹمنٹ بینکوں کے لیے قرضوں کی نئی سہولیات فراہم کی ہیں ۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد جاپان کا نکی سٹاک انڈیکس چار اعشاریہ دو فی صد کی شرح سےگرگیا۔ جمعہ کہ دن بحرانات کے شکار اس بینک کے لیے ایمرجنسی امداد کے اعلان کے بعد اس کےحصص چھیالیس فی صد کےحساب سے گر کر تیس ڈالر ہوگئے تھے۔ بینک کے لیے ہنگامی امداد کے اس اعلان کے بعد یہ خطرہ محسوس کیا جانے لگا کہ وال سٹریٹ کا ایک بڑا ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ جے پی مورگن کو نیو یارک کےفیڈرل ریزرو کے پاس بئیر سٹرن کو دینے کے لیے رقم اٹھائیس دن کے اندر اندر فراہم کرنا ہوگی۔ حالیہ دنوں میں یہ قیاس آرائیاں شدت اختیار کرگئی تھیں کہ بینک کو اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ امریکہ میں حصص بازار میں عدم استحکام امریکی سب پرائم مورگیج سیکٹر کی بدولت پیدا ہوا جو خراب کریڈٹ ہسٹری رکھنے والے افراد کو ہائیر رسک قرضوں کی پیشکش کرتا ہے۔ جیسے ہی امریکہ میں شرح سود میں اضافہ ہوا اور ہاؤسنگ کے غبارے سے ہوا نکلی ویسے ہی غیر مستحکم معاشی حالت والے صارفین اپنے قرض کی ادائیگی میں ناکام ہو گئے۔ اس صورت حال نے قرض فراہم کرنے والے کئی اداروں کے لیے شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ شدید مالی بحران کے خدشات بھی پیدا ہو گئے۔ |
اسی بارے میں کساد بازاری کا خوف، افراتفری، ہر جگہ گراوٹ22 January, 2008 | آس پاس ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بہتری23 January, 2008 | آس پاس مارکیٹ میں افراتفری، سود میں کمی22 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||