امریکہ بے روزگاری میں مسلسل اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق اس سال جولائی میں بے روز گاری کی شرح میں پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا جوگزشتہ چار سال میں سب سے زیادہ ہے۔ تجارتی اداروں نے اپنے عملے میں کمی مسلسل ساتویں مہینے میں بھی جاری رکھی لیکن یہ کمی توقع سے کم رہی۔ امریکی ادارے برائے محنت کے مطابق معیشت کو اکاون ہزار نوکریوں کا نقصان ہوا ہے جو کہ جون کے مہنیے کے برابر ہے جس میں بے روز گاری کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہی تھی۔ اقتصادی ماہرین کو توقع تھی کہ پچھہتر ہزار کے قریب نوکریاں کم ہو گئیں لیکن اس کے باوجود جولائی کے اعداو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کمزور ہے۔ بڑھتی ہوئی تیل، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کساد بازاری کی وجہ سے امریکی تجارتی ادارے اپنے عملے میں اصافہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ جن شعبوں میں نوکریوں کے نئے مواقعے پیدا ہو رہے ہیں وہ سرکاری دفاتر، تعلیم، مہمانداری اور صحت کا شعبہ ہے۔ تعمیرات کے شعبے میں بائیس ہزار نوکریاں ختم کی گئیں جبکہ صعنتی شعبے میں پینتیس ہزار اسامیوں کی کمی کی گئی۔ | اسی بارے میں معیشت کو سہارا چاہیے: بش19 January, 2008 | آس پاس معیشت کو سہارا: منصوبہ منظور08 February, 2008 | آس پاس عالمی بازار حصص میں عدم استحکام18 January, 2008 | آس پاس تیل کی قیمتیں، جی ایٹ کا اجلاس08 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||