BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 November, 2008, 16:28 GMT 21:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’طالبان سے مقابلہ جنگ عظیم جتنا اہم‘
جان ہٹن
جان ہٹن نے حال ہی میں وزیر دفاع کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے
برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنا اتنا ہی اہم ہے جتنا پولینڈ پر حملے کے موقع پر ہٹلر کا تھا۔

پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر طالبان جیت گئے تو برطانیہ کو دہشت گردی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

’ایک طرح سے یہ اتنا ہی اہم ہے جیسے سن انیس سو چودہ میں بیلجیئم اور انیس سو انتالیس میں پولینڈ کے حملے کے موقع پر تھا۔‘

مسٹر جان ہٹن نے افغانستان اور عراق میں برسرِ پیکار برطانوی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

’ہم سب یاد کر سکتے ہیں کہ جب طالبان افغانستان پر حکومت کر رہے تھے تو برطانیہ، ہمارے دوستوں اور اتحادیوں کو کن خطرات کا سامنا تھا۔ یہ ایک ایسا وقت تھا جب القاعدہ کو کھلی اجازت تھی کہ وہ وہاں دندناتے پھریں اور مغرب اور مغربی اقدار کے خلاف آگ اگلتے پھریں۔‘

وزیر دفاع کے مطابق اگر ایسا دوبارہ ہوا اور طالبان نے افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا اور القاعدہ واپس آ گئے تو ہمیں انٹرنیشنل دہشت گردی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

’افغانستان میں نہیں، لندن میں،، برمنگھم میں، گلاسگو میں، کارڈف میں اور ہر بڑے شہر میں۔‘

وزیر دفاع جان ہٹن نے کہا کہ یہ بہترین قومی مفاد میں ہے اور اسی لیے ہم نے اس کا سامنا کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد