پیٹریئس، سینٹرل کمانڈ کے سربراہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنرل ڈیوڈ پیٹریئس امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں اور وہ اکتیس اکتوبر سے مشرق وسطیٰ اور زیادہ تر ایشیا میں امریکی فوج کی سربراہی کریں گے۔ عراق، افغانستان، پاکستان اور ایران جیسے ممالک ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس عراق میں امریکی فوج کہ سربراہ تھے اور وہاں بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس کی کمانڈ سنبھالنے کی تقریب کی صدارت امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کریں گے۔ بی بی سی کے راب واٹسن کا کہنا ہے کہ جنرل پیٹریئس کی زیادہ توجہ عراق اور افغانستان پر ہو گی۔ عراق میں جنرل پٹریئس کو امریکی افواج میں کمی کرنے کے عمل کو دیکھنا ہو گا۔ یاد رہے کہ انہوں نے فوج میں جلد کمی کی مخالفت کی ہے۔ ان ہی کے کمانڈ میں عراق میں فوج میں اضافہ کیا گیا اور تشدد زدہ علاقوں میں تقریباً تیس ہزار فوجی تعینات کیے گئے۔ ان کی کمانڈ میں امریکی فوجی اڈوں سے نکل کر گنجان آباد علاقوں میں داخل ہوئے اور اس وقت سے حالات میں بہتری آئی۔ افغانستان کے حوالے سے وہ پہلے ہی حکمت عملی میں تبدیلی کے حق میں ہیں۔ ان کے حکمت عملی میں طالبان سے بات چیت شامل ہے۔
جنوبی ایشیا کے نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پیٹریئس طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ ’امریکہ طالبان سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ تاہم افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کی بات چیت کی پالیسی ہے اور امریکہ اس پالیسی کی حمایت کرے گا۔‘ انوں نے کہا ’یہ افواہیں ہیں کچھ طالبان کمانڈر ہتھیار ڈالنے کو تیار ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ بسیں اغوا کرتے رہتے ہیں اور سر قلم کرتے رہتے ہیں۔‘ جنرل پیٹریئس نے جب فروری سن دوہزار سات میں کثیر القومی افواج کی کمانڈ سنبھالی توانہیں صدر بش کی عراق پالیسی میں آخری اُمید کے طور پر دیکھا جانے لگا تھا اور اُس وقت کے حالات میں بہترین کمانڈر بھی۔ پیٹریئس کے بارے میں اب کہا جارہا ہے کہ کیا وہ اپنی عراق پالیسی کی کامیابی کا تجربہ افغانستان میں بھی کریں گے۔ پیٹرس نے پرنسٹن یونیورسٹی سے عالمی امور میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ جنرل پیٹریئس کے اثر رسوخ کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں آئےگی ۔ مگر یہ بات یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اوباما ہوں یا مکین وہ دونوں کے چہیتے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق میں اہم القاعدہ رہنما ہلاک15 October, 2008 | آس پاس ’افغانستان: فتح کی امید نہ رکھیں‘05 October, 2008 | آس پاس امریکی جنرل کے سامنے کئی چیلنج17 September, 2008 | آس پاس قبائلی علاقوں میں امریکہ کو کارروائی کا حق؟24 September, 2008 | آس پاس ’مزید دس ہزار فوجی چاہئیں‘17 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||