BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 October, 2008, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولن پاول اوباما کی حمایت میں
’مجھے اس شخص پر پورا بھروسے ہے آپ کو بھی ہونا چاہئے‘
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوباما کی حمایت کی ہے۔

جنرل کولن پاول نے چار نومبر کے انتخابات میں وائٹ ہاؤس کے لیے ریپبلکن امیدوار جان مکین کے مقابلے باراک اوباما کی حمایت کا اعلان کیا۔

این بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’اوبامہ میں لوگوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اوباما کی جیت پر صرف افریقی امریکیوں کو ہی نہیں بلکہ تمام امریکیوں کو فخر ہوگا۔

’میں اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ سینیٹر اوباما کی فتح ایک تاریخی موقع ہوگی۔ اگر ایک افریقی امریکی شخص امریکہ کا صدر منتخب ہوتا ہے تو صرف افریقی امریکیوں کو ہی نہیں بلکہ تمام امریکیوں کو فخر ہونا چاہیے، تمام امریکیوں کو، کہ ہم اپنی تاریخ میں اس مقام پر پہنچ گئے کہ ایسا ممکن ہوا۔ باراک اوباما کے صدر منتخب ہونے سے نہ صرف امریکہ میں بلکہ پوری دنیا میں سنسنی پھیل جائے گی۔‘

اوباما کے لیے کولن پاول کی حمایت بہت اہم ہے کیونکہ اس کا براہِ راست ان ووٹروں پر اثر ہوگا جنہوں نےابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کس کی حمایت کریں گے۔

پاول کا کہنا تھا:’ مجھے اس شخص پر پورا بھروسہ ہے اور آپ کو بھی ہونا چاہئے۔‘

نامہ نگار ریچل ہاروی کے مطابق کولن پاول کے اس اعلان سے کافی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کولن پاول امریکی فوج کے سابق سربراہ بھی ہیں اور اپنے اعلان سے وہ ووٹروں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ فوج کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے ’میں اوباما پر اعتماد کرسکتا ہوں، اور آپ کو بھی کرنا چاہیے۔‘

جان مکین نے اپنے رد عمل میں کہا کہ انہیں پرانے دوست کالن پاول کے اس فیصلے پر حیرت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض دوسرے خارجہ سیکریٹریوں، جیسے ہنری کسنجر، جیمز بیکر اور لارنس ایگل برگر نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

لیکن یہ سبھی سابق خارجہ سیکریٹری ریپبلکن ہیں۔

کالن پاول نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’ باراک اوباما میں حالات کو پوری طرح سے بدل دینے کی صلاحیت ہے اور اس وجہ سے میں ان کے حق میں ووٹ دوں گا۔‘

اسی بارے میں
بی بی سی کا انتخابی سفر
15 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد