ریپبلکن گڑھ میں اوباما کی بڑی ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما نے ریپبلیکن پارٹی کا گڑھ کہلانے والی ریاست میزوری کے بڑے شہر سینٹ لوئیس میں انتخابی ریلی کی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے نیلے اور ریپلیکن پارٹی کے سرخ رنگوں میں تقسیم امریکہ میں میزوری ایک سرخ ریاست ہے جہاں باراک اوباما کی ریلی میں، مقامی میڈیا کے مطابق، ایک لاکھ لوگوں کی شرکت ڈیموکریٹس کے حق میں اہم تدبیلی کی نشاندھی کرتی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں میزوری ریاست سے لگاتار دو مرتبہ جارج بش جیتے تھے۔ میزوری کا شمار امریکی انتخابات میں میدان کارزار بنی ہوئی ریاستوں میں ہوتا ہے۔ سینٹ لوئيس میں ہی گزشتہ دنوں ریپبلکن پارٹی کی امیدوار سارا پیلن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر جو بائيڈن کے درمیاں مباحثہ ہوا تھا۔ مقامی امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ویسے تو باراک اوباما کی ریلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے لیکن سینٹ لوئیس میزوری کی ریلی میں یہ تعداد غیر معمولی تھی۔ | اسی بارے میں اوبامہ امریکہ سے باہر مقبول کیوں؟27 August, 2008 | آس پاس فلوریڈا میں انتخابی مہم تیز18 October, 2008 | آس پاس بی بی سی کا انتخابی سفر15 September, 2008 | آس پاس اوبامہ مکین سے دس پوائنٹس آگے13 October, 2008 | آس پاس جان میکین پر مالی سکینڈل کا الزام06 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||