BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 October, 2008, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد کا سینئر بمبار ہلاک:امریکہ
عراق فائل فوٹو
فوجی افسران بغداد میں القائدہ کےخلاف لڑائی میں الزبیدی کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں
امریکہ کا کہنا ہے کہ عراق میں القاعدہ کے خطرناک حملوں کا منصوبہ بنانے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ماہرالزبیدی اس گروپ کے سربراہ تھے جس نے اس ہفتے بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں کی سازش کی تھی ۔ ان دھماکوں میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی حکام کے خیال میں ماہرالزبیدی بغداد میں القاعدہ کے فوجی کمانڈر تھے۔ان کا خیال ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں بغداد میں ہونے والے کئی حملوں کی شازش ماہرالزبیدی نے کی تھی۔

حکام کے مطابق جون 2006 میں چار روسی سفارتکاروں کی ہلاکت کی ویڈیو میں ماہرالزبیدی نے بھی شرکت کی تھی۔

امریکی فوجی دستوں نے بغداد میں شیعہ مسلمانوں پر حملے کے بعد خفیہ اطلاعات ملنے پر جمعہ کوماہرالزبیدی کے خلاف کارروائی کی۔بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار ہیو سکائیز کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں نے الزبیدی کا پتہ لگا کر احمدیہ ضلع میں ایک عمارت کو گھیرے میں لیا اور لاؤڈسپیکر پر انہیں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی۔

فوج کے مطابق جواب میں الزبیدی نے ان پر فائرنگ شروع کر دی فوج نے جوابی فائرنگ کر کے الزبیدی کو ہلاک کر دیا۔خیال ہے کہ اس فائرنگ میں الزبیدی کی بیوی بھی ہلاک ہو گئی۔

فوجی افسران بغداد میں القاعدہ کے خلاف لڑائی میں الزبیدی کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق خودکش دھماکہ 25 ہلاک
16 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد