BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 September, 2008, 04:20 GMT 09:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یو این کے باہر پختونوں کا احتجاج

مظاہرین نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے تریسٹھویں اجلاس سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے سامنے امریکہ میں بسنے والے پشتونوں اور دیگر پاکستانی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

اس مظاہرے کو منظم کرنے میں مقامی خیبر سوسائٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ پاکستانی ایڈوکیٹس فار ہیومن رائٹس اور پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے کارکن بھی شریک تھے۔

ظاہرین پختونخواہ اور فاٹا سمیت قبائلی علاقوں میں فوج کشی کےخلاف نعرے لگاتے اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے سامنے والی گلی پر سے گزرتے ہوئے مارچ کرتے رہے۔

مظاہرین تحریری کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا’ پختونوں کی قاتل پاکستان آرمی‘ اور ’پختونوں کا قتل عام بند کرو‘ جبیسے نعرے شامل تھے۔

مظاہرین نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی۔

خیبر سوسائٹی کے ایک کارکن نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بعد میں بتایا کہ خیبر سوسائٹی کے مظاہرین احتجاجی تحریری کتبے اٹھائے مینہیٹن میں اس ہوٹل کے پاس سے احتجاج کرتے گزرے ہیں جہاں پاکستان کے نو منتخب صدر قیام پذیر ہیں۔

خیبر سوسائٹی نیویارک کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’پختونوں کی قاتل پاکستان آرمی‘ کا نعرہ پہلی مرتبہ خیبر سوسائٹی کے احتجاج میں لگا ہے جو کہ ایک نئی اور انوکھی بات ہے-

خیبر سوسائٹی نیویارک اور اسکی پڑوسی ریاستوں میں بسنے والے پشتونون کی سماجي اور ثقافتی تنظیم کہلاتی ہے- خیبر سوسائٹی میں ہر مکتب فکر و طبقے کے لوگ شامل ہیں جن میں مزدور پیشہ لوگوں سے لیکر صحافی، اکاونٹنٹ اور ڈاکٹر بھی شامل ہیں-

خیبر سوسائٹی نے قبائلی علاقوں میں تشدد کی وجہ سے بے گھر یا اس کا شکار ہونیوالے لوگـوں کی مدد میں چندے بھی اکٹھے کرتی رہی ہے-

صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے سامنے احتجاجی مارچ یا مظاہرے میں خیبر سوسائٹی کے تاج اکبر خان کے علاوہ پاکستان یو ایس فریڈم فورم کے شاہد کامریڈ، سرفراز امین اور پاکستانی ایڈووکیٹس فار ہیومن رائيٹس کے رانا رمضان شامل تھے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد