متاثرین کے لیے دس کروڑ کا امدادی فنڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے دس کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’وزیراعظم کا دہشتگردی کے متاثرین کا فنڈ‘ نامی اس فنڈ کا مقصد دہشتگردی سے ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کی مدد کرنا ہے۔ زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ فنڈز کا آغاز دس کروڑ روپے کی بنیادی رقم سے کیا گیا ہے اور اس کے لیے مخیر اداروں اور افراد سے عطیات بھی مانگے جائیں گے۔ وزیراعظم نے مخیر حضرات، کثیرالقومی اور مقامی کمپنیوں سے فنڈ میں رقوم جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔ اس فنڈ کی تفصیل اور اکاؤنٹ نمبر جلد میڈیا کو جاری کیے جائیں گے۔ ماضی میں حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو امداد دی جاتی رہی ہے تاہم ستمبر دو ہزار ایک کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے متاثرین کی مدد کے کسی باضابطہ اور مستقل طریقۂ کار قائم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں مریئٹ گارڈ، صرف زبانی کلامی امداد25 September, 2008 | پاکستان ’ایمبیسی دھماکہ خودکش حملہ تھا‘03 June, 2008 | پاکستان وزیرستان:نقصان کے اندازے کیلیےکمیٹی03 June, 2008 | پاکستان سندھ ہنگامے: ازالہ کون کرے گا؟05 March, 2008 | پاکستان ہلاک شدگان کے لیے معاوضہ 19 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||