BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 September, 2008, 21:32 GMT 02:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹاک پر زوال، سرمایہ کار پریشان
امریکی مالیاتی بحران سے حصص بازاروں میں تیسرے دن بھی مندی رہی
امریکہ میں ان خدشات کے پیش نظر کے دنیا کے ایک بڑے انشورنش گروپ کو ڈوبنے سے بچانے کے لیےاٹھائے جانے والے اقدامات مالیاتی منڈی پر چھائے بحران کو ختم کرنے کے لیے ناکافی ہیں حصص بازار بدھ کے روز بھی زوال پذیر رہے۔

حصص بازاروں میں بڑی مالیاتی کمپنیوں گولڈ مین سہکس کے شیئر میں پندرھ فیصد کی کمی ہوئی جبکہ مارگن سٹینلے کے حصص کی قیمتوں میں سہ پہر کو ہونے والی ٹریڈنگ میں پچیس فیصد کمی ہوئی۔

سرمایہ کاروں کے لیے حالیہ دنوں میں پیش آنے والی ڈرامائی صورت حال جس میں لیہمن بردارز کا ڈوبنا اور یورپی حصص بازاروں میں مندی شامل ہے، پریشانی کا باعث ہیں۔

’ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایورج‘ جس میں گزشتہ روز منگل کو کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی بدھ کو چار فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ ایف ٹی ایس ای ہنڈریڈ انڈکس دو اعشاریہ دو فیصد کی کمی پر بند ہوا جبکہ فرانسیسی حصص بازار میں دو اعشاریہ ایک فیصد کی کمی ہوئی۔ اسی طرح جرمنی میں بھی ایک اعشارہ سات فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بدھ کو عالمی مالیاتی منڈی میں ہونے والے بڑے بڑے واقعات میں برطانوی بینک ایچ بی او ایس کو لوائڈ ٹی بی ایس میں ضم کردینے کے مذاکرات، امریکہ کے انشورنش گروپ اے آئی جی کو بچانے کے لیے امریکی مرکزی بینک کا پیکج، روس میں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا معطل کیا جانا اور برطانوی بینک بارکلیز کی طرف سے لیہمن بردارز کے شمالی امریکہ کا بزنس خریدنے کا اعلان شامل ہیں۔

برطانوی بینک ایچ بی او ایس کے شیئر میں پچاس فیصد کی کمی ہوئی لیکن ان خبروں کے بعد کہ لائڈ ٹی ایس اس کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے اس کے شیئرز میں معمولی سی بہتری ہوئی۔ تاہم سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر اس کے شیئر میں مجموعی طور پر انیس فیصد کی کمی ہوئی۔

عالمی مالیاتی بحران
معیشت کو ایسے جھٹکے عرصے سے نہیں لگے
جنگیں اور معاشیات
تین کھرب کی امریکی جنگیں اور مالی بحران
امریکہ ریکارڈ خسارہ
دو ہزار نو کیلیے چار سو اڑتیس ارب کے تخمینے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد