امریکی بینک کو دیوالیہ پن کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں شدید مالی مشکلات سے دوچار سرکردہ سرمایہ کار ادارے لیہمن برادرز دیوالیہ ہونے سے بچنے کی درخواست کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ لیہمن برادرز کے دو ممکنہ خریدار بینکوں برطانیہ کے بارکلیز اور بینک آف امریکہ کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد لیہمن برادرز کے دیوالیہ ہوجانے کا امکان بہت بڑھ گیا ہے۔ امریکہ کے حصص بازار وال اسٹریٹ کے پیر کو کھلنے سے پہلے اگر لیہمن برادرز کو کوئی سرمایہ کار نہ ملا تو اسے دیوالیہ ہونے سے بچنے کی درخواست دینی پڑے گی۔ اس سے دنیا بھر کے مالیاتی نظام کو شدید دھچکا لگے گا کیونکہ مختلف بینک لیہمن برادرز سے کئے گئے اپنے پیچدہ سودوں کو ختم کرنا شروع کر دیں گے۔ اس سارے عمل میں کئی ہفتوں سے لے کر کئی مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے اور اس سے مختلف بینک اور مالیاتی ادارے انتہائی غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہو جائیں گے۔ لیہمین برادرز کے دنیا بھر میں پچیس ہزار ملازمیں ہیں جن میں سے پانچ ہزار صرف برطانیہ میں اس کی شاخوں میں ملازمت کرتے ہیں۔ بی بی سی کے بزنس ایڈیٹر رابرٹ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ بارکلیز بینک کی طرف سے لیہمن کے سودے سے پیچھے ہٹنا امریکہ کے اس چوتھے بڑے بینک کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اگر امریکی حکومت نے اپنی پالیسی سے بالکل مختلف فیصلہ کرتے ہوئے امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ اس بینک کو بچانے کے لیے نہ لگایا تو اس بینک کو پیر کو حصص بازار کھلنے پر دیوالیہ ہونے سے بچنے کی درخواست دینی پڑے گی۔ لیہمن برادرز نے گھروں کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے قرضوں میں کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی حصص مارکیٹ وال اسٹریٹ امریکہ میں سن انیس سو تیس کی شدید کساد بازاری کے بعد سے اب تک کوئی مالیاتی ادارہ دیوالیہ پن کے دہانے پر نہیں آیا۔ دوسری جانب دنیا کے سرکردہ بینک اور مالیاتی ادارے مشکلات سے دوچار اداروں کی مدد کے لیے پچاس ارب ڈالر کے خصوصی ادھار فنڈ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ کا ایک بڑا بینک بیٹھ گیا11 July, 2008 | آس پاس امریکہ میں شرح سود میں مزید کمی01 May, 2008 | آس پاس قرضوں کی قیمت میں مزید کمی 30 April, 2008 | آس پاس معیشت کو سہارا چاہیے: بش19 January, 2008 | آس پاس مالیاتی کمپنیوں پر حکومتی کنٹرول08 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||