BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 May, 2008, 04:28 GMT 09:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ میں شرح سود میں مزید کمی
امریکی معیشت ایک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے
امریکہ کے مالیاتی ادارے فیڈرل ریزور نے ملک میں اقتصادی مشکلات کے پیش نظر بینکوں کو دیئے جانے والے قرضوں کی شرح سود میں مزید کمی کر دی ہے اور اسے دو اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کر کے دو فیصد کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر کے مہینے سے لے کر امریکہ قرضوں کی شرح سود میں ساتویں مرتبہ کمی کر چکا ہے اور اسے مرحلہ وار پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد سے کم کر کے دو فیصد تک کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل ریزور کی طرف سے کئے جانے والے اعلان پر منقسم رائے پائی جاتی ہے کہ اس میں ایسا کوئی اشارہ دیا گیا ہے کہ شرح سود میں آخری کمی ہو گی۔

امریکہ کی معیشت ہاوسنگ مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار سٹیفنی فیلڈر کے مطابق ساتویں مرتبہ شرح سود میں کمی کے بعد کمیٹی کو ظاہری طور پر یہ امید ہو گئی کہ اس کے بعد شرح سود میں مزید کمی نہ کرنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سہ ماہی میں ملک کی کل قومی پیداوار میں اضافے کے اشارے ملے ہیں جس سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ امریکہ میں اس سال مسلسل دو سہ ماہیوں میں پیداوار میں ترقی منفی نہیں ہو گی اور معیشت کو سنبھالہ دینے کے لیے بنائے گئے پیکج کار گر ثابت ہوں گے۔

امریکہ میں حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کی مدد میں دی جانے والی چھوٹ کی رقم لوگ تک پہنچا شروع ہو گئی ہیں جس سے اس سال گرمیوں میں معیشت میں تیزی آنے کی امید ہے۔

فیڈرل ریزور کی طرف سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق یہ شرح سود میں یہ کمی بہت ضروری تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد