کرسچین ووٹوں کے لیے کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارت کے امیدوار باراک اوبامہ اور جان میککین نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کرسچین ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد ایک کرسچین مبلغ نے کیا تھا۔ پروگرام کے دوران مبلغ رِک وارین نے باراک اوبامہ اور جان میککین سے ان کے ذاتی اقدار اور مذہبی عقائد کے بارے میں سوالات کیے۔ پروگرام کے تحت ڈیموکریٹِک پارٹی کے امیدوار باراک اوبامہ نے اسقاط حمل کے حق اور ایک ہی جنس کے جوڑوں کے درمیان شادیوں کا دفاع کیا۔ لیکن انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ شادی ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی ہونی چاہیے۔ دوسری جانب ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان میککین نے کہا کہ وہ اسقاط حمل کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو اسقاط حمل کے خلاف قانون سازی کرینگے۔ جان میککین کی رائے کا پروگرام میں موجود کرسچین سامعین نے خیرمقدم کیا۔ کرسچین قدامت پرست جن کی تعداد امریکہ میں ووٹروں کی ایک چوتھائی ہے عام طور پر ریپبلیکن پارٹی کی حمایت کرتے ہیں لیکن ایسے ووٹروں نے اب تک جان میککین ے حق میں جوش و خروش نہیں دکھایا ہے۔ اسقاط حمل اور ایک ہی جنس کے جوڑوں کے درمیان شادیوں کے حق میں باراک اوبامہ کے خیالات کو کرسچین قدامت پرست ووٹروں نے اچھا نہیں سمجھا ہے۔ | اسی بارے میں اوبامہ کے کارٹون پر تنازعہ14 July, 2008 | آس پاس جیت جان مکین کی ہوگی: صدر بش06 March, 2008 | آس پاس جان مکین عراق کے آٹھویں دورے پر17 March, 2008 | آس پاس ’القاعدہ سے جنگ افغانستان میں‘21 July, 2008 | آس پاس باراک اوباما عراق پہنچ گئے21 July, 2008 | آس پاس اوبامہ کی برطانوی رہنماؤں سے ملاقات26 July, 2008 | آس پاس اوبامہ کی جیت کے لیے ہلیری کی اپیل10 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||