BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 August, 2008, 03:03 GMT 08:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکیوں میں ایڈز کی وبا
ایڈز کی بیماری وبا کی صورت اختیار کر گئی ہے
امریکہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ایڈز کی بیماری کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

تازہ اعدادوشمار ایڈز کے نئے مریضوں کے سامنے آنے سے حاصل ہوئے ہیں۔

امریکہ میں قائم بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے بچاؤ کے ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن‘ کے مطابق چھپن ہزار لوگ ہر سال ایچ آئی وی کا شکار ہوتے ہیں جو سابقہ اندازوں سےچالیس فیصد زیادہ ہے۔

امریکن فاونڈیشن فار ایڈز رسرچ کے ایک ترجمان کے مطابق ان اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اس وبا کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ بہت سے لوگ بدنامی سے بچنے کے لیے اس کا ٹیسٹ ہی نہیں کرواتے۔

اس سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر کیون فینٹن کا کہنا ہے کہ پندرہ سند اٹھارہ ہزار امریکی شہر ہر سال ایڈر کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا جاری ہے اور اس میں ہم جنس پرست، عورتوں اور مردوں دونوں سے جنسی فعل کرنے والے اور سیاہ فام مرد اور عورتیں اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاہ فام امریکیوں کا اس مرض میں مبتلا ہونے کا سفید فام امریکیوں سے سات گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

ایچ آئی وی کا شکار پچیس فیصد لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہے کہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
ایڈز: علاج ابھی ممکن نہیں
15 February, 2008 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد