BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 June, 2008, 06:46 GMT 11:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فلسطینی ریاست اسرائیلی مفادمیں‘
کارلا برونی بھی نکولس سرکوزی کے ہمراہ ہیں
فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فلسطین کی علیحدہ ریاست کا قیام ہی اسرائیل اور اس کے عوام کے بہتریں مفاد ہے۔

فرانس کی طرف سے کسی حکمراں کے گزشتہ بارہ سال میں اسرائیل کے پہلے دورے کے دوران نکولس سرکوزی نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدے سے دونوں اقوام کے لوگ امن اور محفوظ رہ سکیں گے۔

نکولس سرکوزی اس دورے کے دوران اسرائیل اور فلسطین کے رہنماوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

 نکولس سرکوزی کا اسرائیل کی طرف جھکاؤ اپنے پیش رؤ ژاک شیراک کے اسرائیل کے بارے میں خیالات سے بالکل برعکس ہے۔ ژاک شیراک کو عرب نواز تصور کیا جاتا تھا۔

اسرائیل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کو خوراک اور دیگر اشیاء سے لدے ہوئے نوے ٹرکوں کو صوفا کے راستے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عام طور پر ساٹھ ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق نکولس سرکوزی کا اسرائیل کی طرف جھکاؤ اپنے پیش رؤ ژاک شیراک کے اسرائیل کے بارے میں خیالات سے بالکل برعکس ہے۔ ژاک شیراک کو عرب نواز تصور کیا جاتا تھا۔

نکولس سرکوزئی کا جو اپنی بیوی کارلا برونی کے ہمراہ تل ابیب کے قریب بن گوریان کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اسرائیل کے صدر شمعون پیریز اور وزیراعظم ایہود اولمرت نے استقبال کیا۔

ہوائی اڈے پر اپنے خطاب میں سرکوزی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اسرائیل کے دوست تھے اور ہمیشہ دوست رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کل ہی ہو سکتا ہے اور اس معاہدے سے دونوں طرف سے لوگ سکھ اور چین سے رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ علیحدہ فلسطین کی ریاست کا قیام ہی اصل میں اسرائیل کے استحکام کی مستقل گارنٹی مہیا کر سکتی ہے۔

فرانس کے صدر سوموار کو اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ نکولس سرکوزی منگل کو بیت الیہم جائیں گے جہاں ان کی ملاقات فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد