کلاڈ مونے کے شاہکار کی نمائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کلاڈ مونے کی وہ پینٹنگ جوگزشتہ 80 برس میں صرف ایک مرتبہ لوگوں کے سامنے پیش کی گئی اب لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ پینٹنگ کلاڈ مونےکی ان چار پینٹنگز میں سے ایک ہے جن میں پانی میں للی کے پھولوں کا عکس دکھایا گیا ہے۔ 24 جون کو جب اس پینٹنگ کی نیلامی ہوگی تو توقع ہے کہ اس کی قیمت اٹھارہ سے چوبیس ملین پاؤنڈ تک لگائی جا سکتی ہے۔ مونے نے پانی کے عکس والی یہ پینٹنگز اپنی زندگی میں ہی لوگوں کے سامنے پیش کر دی تھیں جبکہ ان کی کچھ تصاویر ان کے سٹوڈیو میں نامکمل رہ گئی تھیں۔ ان چاروں تصاویر میں سے ایک نیو یارک میٹرو پولٹن میوزیم میں ہے۔ اس نمائش میں دوسرے جن بڑے مصوروں کے شاہکار شامل ہوں گے ان میں ہینری ماتیسی، پابلو پکاسو، پیئر بونارڈ، مارک چاگل اور کمائلی پسارو شامل ہیں۔ | اسی بارے میں فرائیڈ کے فن پارے کی ریکارڈ نیلامی14 May, 2008 | فن فنکار بھارتی پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت14 June, 2008 | فن فنکار ماریا نے ایلوس کا ریکارڈ توڑ دیا03 April, 2008 | فن فنکار بیس منٹ کا ساتھ 20 ہزار پاؤنڈ میں15 March, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||