BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 April, 2008, 10:03 GMT 15:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماریا نے ایلوس کا ریکارڈ توڑ دیا
ماریا کیری
ماریا کیری اس ہفتے اپنے گانے کی تشہیر کے لیے لندن پہنچی تھیں
ماریا کیری نے اٹھارہویں مرتبہ امریکی چارٹس کا نمبر ون گانا گا کر ایلوس پریسلے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ان کی نئی البم E= MC2 کا گانا ’ٹچ مائی باڈی‘ بل بورڈ میگزین کے ہاٹ ہنڈرڈ میں سرفہرست ہے ۔

اس کامیابی کا مطلب ہے کہ انہوں نے ایلوس پریسلے کےگانوں کے سترہ مرتبہ نمبر ون آنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔امریکی چارٹس میں سب سے زیادہ مرتبہ پہلے نمبر پر پر آنے کا ریکارڈ بیٹلز کا ہے۔ بیٹلز بیس مرتبہ چارٹس میں سرِ فہرست رہ چکے ہیں۔

اڑتیس سالہ گلوکارہ نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ’میں بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہی ہوں اور شکرگزار ہوں‘۔

تاہم انہوں نے پریسلے اور بیٹلز سے موازنے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فن موسیقی میں انقلاب لانے والے اور اس دنیا کو بدل دینے والے لوگوں کے ساتھ کبھی اپنا موازنہ نہیں کر سکتی، وہ ایک بالکل مختلف دور اور وقت تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے شعبے کے ہر لمحے سے محظوظ ہونے والے دور میں داخل ہو گئی ہیں اور اب اپنے البمز کے فروخت کے ریکارڈ قائم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کا برا حصہ ایسی چیزوں کے بارے میں پریشان ہونے میں لگا دیا ہے۔‘

امریکی چارٹ پر کامیابی کے باوجود کیری برطانیہ کے ٹاپ سپاٹ پر صرف دو دفعہ ہی پہنچ سکی اور وہ بھی صرف کو ورژن کی وجہ سے۔ اسی ہفتے گلوکارہ میڈونا کا گانا ’فور منٹ‘ ٹاپ ٹین چارٹ پر سنتیسویں مرتبہ آ گیا ہے جس نے امریکی چارٹ میں ایلوس پریسلے کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد