BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 June, 2008, 03:28 GMT 08:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شادی کر لو نہیں تو نوکری چلے جائے گی
ایرانی نوجوان
اقتصادی مشکلات کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی شادیاں ملتوی کر رہے ہیں
ایران کی ایک سرکاری کمپنی نے اپنے غیر شادی شدہ ملازمین کو کہا ہے کہ وہ ستمبر تک شادی کر لیں نہیں تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

ایران کے ایک اخبار کے مطابق خلیجی ساحل پر واقع پارس سپیشل اینرجی زون کمپنی میں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر نوجوان ہیں۔

کمپنی کے ایک حکم نامے کے مطابق کہا گیا ہے کہ شادی شدہ ہونا نوکری کی ایک شرط تھی۔

نامہ نگاروں کے مطابق اس حکم نامے کا مقصد اس علاقے میں کام کرنے والی جسم فروشوں کے کاروبار کو کم کرنا دکھائی دیتا ہے۔

اعتماد اخبار کے مطابق کمپنی نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ کئی دفعہ کہنے کے باوجود ’ہمارے کچھ رفقاء نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور اب تک غیر شدہ شدہ ہیں۔‘

کمپنی نے کہا کہ شادی شدہ ہونا اس نوکری کی ایک شرط تھی اور ’ہم آخری مرتبہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اس اہم اخلاقی مذہبی فریضے کو پورا کرنے کے لیے سب مرد اور عورتوں کے پاس 21 ستمبر تک کا وقت ہے۔‘

حال ہی میں شمالی خوراسان کے گورنر نے بھی کہا تھا کہ علاقے میں سرکاری نوکریاں صرف شادی شدہ لوگوں کو دی جائیں گی۔

ایران میں اقتصادی مشکلات کی وجہ سے کئی نوجوان شادیاں ملتوی کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد