’ہیلری انتخابی مہم تاریخی تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم سے دستبرداری کے بعد ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتخابی مہم تاریخی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلنٹن کے ساتھ طویل مقابلے سے ان کی پارٹی مضبوط ہوئی اور وہ بہتر امیدوار بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن اب ان کی صدراتی مہم میں پیش پیش ہوں گی۔ باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کے لیے تیار کی گئی ویب سائٹ پر ایک لنک بھی رکھا گیا ہے جس کے ذریعے ان کے حامیوں کو ہیلری کلنٹن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے باراک اوباما کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ ایک دن وائٹ ہاؤس میں ایک خاتون صدر ہو گی۔ ہیلری کلنٹن نیشنل بلڈنگ میوزیئم میں بڑے پرجوش اور پراعتماد لہجے میں خطاب کیا اور ان سب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران ان کی حمایت کی اور ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گو وہ نامزدگی حاصل کرنے کی اس دوڑ میں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن عورت کے صدر بننے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ | اسی بارے میں ہیلری دستبردار، اوباما کی حمایت 07 June, 2008 | آس پاس براک اوباما کون ہیں؟04 June, 2008 | آس پاس اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس ہیلری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار05 June, 2008 | آس پاس واشنگٹن میں اوباما، کلنٹن ملاقات06 June, 2008 | آس پاس صدارت کی دوڑ سے علیحدگی عنقریب 07 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||