قرآن پرگولیاں،افغان شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبے غور میں عراق میں امریکی فوجی کی طرف سے قرآن پر گولیاں برسانے کے خلاف پرتشدد احتجاج میں ایک نیٹو فوجی سمیت تین افراد ہلاک اور سترہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے غور کے صدر مقام چغچاران میں ایک ہزار کے قریب مظاہرین نے عراق میں امریکی فوجی کی طرف سے قرآن کو گولیاں سے چھلنی کرنے کے واقعے پر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے جب نیٹو فوج کے اڈے میں گھسنے کی کوشش تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لیطھونیا سے تعلق رکھنے والے نیٹو کے ایک فوجی ہلاک جبکہ دو احتجاجی مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ امریکہ کے صدر جارج بش نے امریکی فوجی کی طرف سے قرآن کو گولیوں چھلنی کرنے کے واقعے پر معافی مانگی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ذمہ دار فوجی کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ صدر بش نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ویڈیو کانفرنس کے دوران قرآن پر فوجی کی فائرنگ پر معافی مانگی۔ عرا قی فوج نے امریکی فوجیوں کی فائرنگ رینج سے قرآن کی ایک کاپی برآمد کی تھے جسے گولیوں سے چھلنی کیا گیا تھا۔ امریکہ نے ذمہ دار فوجی کو عراق سے واپس بلا لیا ہے لیکن فوجی کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے البتہ اتنا بتایا ہے کہ ذمہ دار فوجی کا تعلق فوج کے نشانہ باز شعبے سے ہے۔ امریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے نیٹو کے اڈے پر پتھراؤ کیا اور گیٹ کو پھلانگ کر اندر جانے کی کوشش کی۔ مغربی افغانستان میں پولیس کے سربراہ جنرل اکرام الدین یاور نے فائرنگ کی تصدیق کی لیکن کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ فائرنگ کس نے کی ہے۔ افغانستان میں نیٹو کے ترجمان میجر مارٹن نے کہا کہ اس واقعے میں دس عام شہری اور سات افغان پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ نیٹو کے ترجمان نے کہا کہ آزاد معاشروں میں لوگوں کو حق حاصل ہےکہ وہ پرامن احتجاج کریں لیکن افغانستان میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی گنجائش نہیں۔ | اسی بارے میں قرآن کی مبینہ بےحرمتی پر مظاہرے 28 May, 2005 | آس پاس ’پانچ مرتبہ قرآن کی بے ادبی ہوئی‘27 May, 2005 | آس پاس قرآن پر نشانے بازی، بش کی معذرت20 May, 2008 | آس پاس قرآن کی بےحرمتی، ایک شخص گرفتار01 August, 2007 | آس پاس افغانستان: مظاہرے، نو ہلاک13 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||