BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 May, 2008, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں زلزلہ: 10,000 ہلاکتیں
چین
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیچوان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

چین میں سات عشاریہ آٹھ کی شدت سے آئے شدید زلزلے کے نتیجے میں جنوب مغرب کے سیچوان صوبے میں کم از کم 10,000 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ان میں سے پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں صرف ایک علاقے میں ہوئی ہیں۔

صوبے سیچوان کے علاقے دوجیانگ یان میں پرائمری سکول کی منہدم عمارت کے ملبے سے پچاس طلبہ کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق اس ملبے میں نو سو طلبہ دبے ہوئے ہیں۔

سِنہوا کے مطابق صوبے سیچوان کے ساتھ مواصلاتی نظام کٹ گیا ہے۔ چین کے صدر ہو جینتاؤ نے حکم دیا ہے کہ متاثر افراد کی مدد کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیچوان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر اسی فیصد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ان میں تین سے پانچ ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور تقریباً دس ہزار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی محکمہ ارضیات نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ زلزلے کا مرکز سیچوان صوبے کے شہر چینگڈو سے بانوے کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ اس صوبے کی آبادی تقریباً دس ملین ہے۔ زلزلےکے بعد علاقے میں ٹیلی فون کا نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے سیچوان کے علاقے دوجیانگ یان میں پرائمری سکول کی عمارت منہدم ہونے کے باعث نو سو طلبہ ملبے تلے دب گئے۔ دوجیانگ یانگ زلزلے کے مرکز سے سو کلومیٹر دور واقع ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی ژِنہوا کے مطابق پرائمری اسکول کی منہدم عمارت کے ملبے سے کچھ طلبہ نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ کچھ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

دوجیانگ یان اسکول
پرائمری سکول کی عمارت کے ملبے سے طلبہ کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

بڑی مشینری سے عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے کام کو ان طلبہ کے والدین دیکھ رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ حکام کی مدد کر رہے ہیں۔ دو طالبات کا کہنا ہے کہ وہ عمارت سے نکلنے میں کامیاب اس لیے ہوئیں کہ ثہ دوسرے بچوں سے زیادہ تیز بھاگی تھیں۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع دوجیانگ یان شہر میں گھروں کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

چینگڈو کی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے اور پانی کے پائپ پھٹ گئے اور علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

ژِنہوا کے مطابق زلزلے کے چوالیس جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

 خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیچوان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر اسی فیصد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ان میں تین سے پانچ ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور تقریباً دس ہزار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹر بھیج دیے گئے ہیں۔ بی بی سی کے کوئنٹن سمروِل کا کہنا ہے کہ چینی فوج تیز رفتاری سے حرکت میں آنے کے حوالے سے کافی اچھا ریکارڈ رکھتی ہے اور اس لیے وہ جلد امدادی کاموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے خبریں بہت تیزی سے آ رہی ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ چینی سرکاری میڈیا اتنی تندہی سے کام کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد