جنوب مغربی چین میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمہ عرضیات کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں زلزلہ آیا ہے۔ ریخترسکیل پر اس زلزلے کی پیمائش سات عشاریہ آٹھ کی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ژِنہوا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بیجنگ ، شنگھائی، ہانگ کانگ، تائیوان اور ویتنام تک میں محسوس کیے گئے ہیں ۔ ابتدائی خبروں میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔زلزلے سے کچھ بلند عمارتوں کے ہلنے کے بعد ان عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ عرضیات نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ زلزلے کا مرکز سیچوان صوبے کے شہر چینگڈو سے بانوے کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔اس صوبے کی آبادی تقریباً دس ملین ہے۔ زلزلےکے بعد علاقے میں ٹیلی فون کا نظام ٹھپ ہو گیا ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان، پاکستان، انڈیا میں زلزلہ03 April, 2007 | پاکستان بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلہ05 May, 2008 | پاکستان پاکستانی کشمیر: زلزلے کے جھٹکے05 November, 2006 | پاکستان کشمیرزلزلہ متاثرین امداد کے منتظر 10 March, 2008 | پاکستان ’اٹھارہ لاکھ سردیاں خیموں میں گزاریں گے‘04 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||