بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لیکن زلزلے کی شدت زیادہ سخت نہیں تھی۔ سنیچر کے روز اسی طرح کے زلزلے کے جھٹکے خضدار شہر میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ آواران میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کوئٹہ میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سیف اللہ شامی نے بتایا ہے کہ آواران میں نو بجکر اٹھارہ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ان زلزلوں کی شدت چار اعشاریہ ایک بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز پشاور سے ایک ہزار کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ سنیچر کے روز خضدار شہر میں ایک گھنٹے کے اندر دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سیف اللہ شامی کے مطابق خضدار میں زلزلوں کی شدت چار اعشاریہ سات تھی ۔ بلوچستان کے کئی علاقے زلزلے کے ’فالٹ زون‘ پر ہیں اور ان علاقوں میں کبھی کبھار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے جاتے ہیں۔ جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق ان علاقوں میں کوئٹہ کے علاوہ چمن خضدار ژوب مکران آواران ہرنائی چمن سنجاوی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ سیف اللہ شامی کے مطابق اکتیس مئی انیس سو پینتیس میں جو زلزلہ آیا تھا ریکٹر سکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چھ بتائی گئی تھی۔ اس زلزلے میں جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کوئٹہ شہر کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں پندرہ ماہ میں صرف چورانوے سکول08 October, 2007 | پاکستان کیا کوئی مجھے بتائے گا؟08 October, 2007 | پاکستان کشمیرزلزلہ متاثرین امداد کے منتظر 10 March, 2008 | پاکستان تعمیر نو میں تاخییر پر احتجاج09 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||