BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 May, 2008, 07:49 GMT 12:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں القاعدہ کے رہنما’گرفتار‘
امریکی فوج کے مطابق گرفتاری کی خبر درست نہیں ہے۔
عراقی وزارت دفاع کے حوالے سے دی جانے والی خبروں کے مطابق ملک میں القاعدہ کے سربراہ ابو ایوب المصری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصری کو شمالی شہر موصل سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں ابو حمزہ المہاجر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مصری نے جون دو ہزار چھ میں القاعدہ کی سربراہی اختیار کی تھی جب ابو مصعب الزرقاوی ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

القاعدہ کو عراق میں جاری خونریزی کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے اور تنظیم نے ملک میں کیے جانے والے بدترین حملوں میں سے کچھ کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے ترجمان محمد العسکری نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ انہیں مصری کی گرفتاری کی اطلاع عراقی فوج نے دی ہے۔

 نینوا صوبے کےفوجی کمانڈر نے مجھے بتایا ہے کہ عراقی افواج نے عراقی میں القاعدہ کے کمانڈر ابو حمزہ المہاجر کو گرفتار کر لیا ہ
عراقی وزارت دفاع

’نینوا صوبے کےفوجی کمانڈر نے مجھے بتایا ہے کہ عراقی افواج نے القاعدہ کے کمانڈر ابو حمزہ المہاجر کو گرفتار کر لیا ہے۔‘

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل عبدالکریم خلف نے العراقی ٹی وی کو بتایا کہ ’ عراقی افواج نے القاعدہ کے ایک رہنما کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ گچھ کےدوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ابو حمزہ المہاجر ہے۔‘

جنرل خلف نے بتایا کہ مصری کے بارے میں خفیہ معلومات ان کے ایک قریبی ساتھی سے حاصل ہوئی تھی۔

بغداد میں ایک امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ خبر درست نہیں ہے۔

اسی بارے میں
المہاجر کا وڈیو پیغام
07 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد